September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی کراچی آمد

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی کراچی آمد

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا پاکستان کے

ساتھ مختلف شعبہ جات میں شراکتداری، ترقی اور

کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی : پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوان قیادت، کاروباری شخصیات، صنعتکار، اقلیتی برادری، مالیاتی شعبے اور سماجی نمائندگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی کراچی آمد

اینڈریو شوفر نے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام ہر مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ماحولیاتی تبدیلی و سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد

بحالی میں بھرپور تعاون امریکا کی مخلصانہ کاوشوں کی عکاس ہے۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں شراکتداری، ترقی

اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی کراچی آمد

اینڈریو شوفر نے پاکسان سے تعلقات کے فروغ کے مقصد، جمہوریت، معاشی نمو، خواتین کی معاشی

خودمختاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستانی عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے امریکی

کاوشوں کو اجاگر کیا۔

اینڈریو شوفر نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ امریکا پاکستان کے ساتھ شراکتداری کو

مزیدمستحکم کرنے اور مشترکہ ترجیحات پر مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے

جس کا مقصد خطے میں جمہوریت، جامع اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ کراچی کا یہ دورہ

مختلف فریقین اور شراکتداروں کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے جاری

ہماری کاوشوں کی عکاس ہے‘‘۔

ڈی سی ایم شوفر کا کہنا تھا کہ “موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں ہوں یا سیلاب کے بعد بحالی کا

چیلینج، امریکی حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

سن2022ء کے سیلاب کے بعد سندھ کیلئے 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی مالی اعانت ہمارے اس غیرمتزلزل عزم کی واضح مثال ہے۔

امریکا نے نہ صرف معیاری تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، غذائی قلت کے خاتمے اور بنیادی صحت کی

سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھی ہے، بلکہ سیلابی صورتحال سے نکلنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے

کیلئے سندھ کے عوام کی معاونت میں مصروف عمل ہے۔

اینڈریو شوفر نے کراچی میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے چلنے والی ٹیری ٹیکس انٹرنیشنل کمپنی کا دورہ کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔ یہ کمپنی اس بات کی غماز ہے کہ کس طرح یو ایس حکومت کی اعانت سے مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیوں کو پرواں چڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں لنکن کارنر کا دورہ کیا، جہاں متحرک نوجوان قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکراپنے منفرد و تعمیری خیالات کے تبادلے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔

امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کی کراچی آمد

اینڈریو شوفر نے نجی و سماجی شعبہ کے نمائندگان کے علاوہ دیگرشعبہ ہائے زندگی بشمول مالیاتی، دوا سازی اور ٹیکسٹائل کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، جس میں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے مابین نجی شعبے کی قیادت میں جامع ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈی سی ایم شوفر کے دورہ کراچی نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں اور مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل

سے نمٹنے کیلئے امریکی حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی کمیشن برائے پناہ گزین

(UNHCR) کے عہدے داران سے ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کے مسائل پر گفتگو کی اور امریکا کی جانب

سے انسانی امداد و تعان جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ اینڈریو شوفر نے مذہبی اقلیتی

نمائندگان بالخصوص کراچی میں پارسی برادری سے بھی بات چیت کی۔ اس نشست میں اینڈریو شوفر کو

کراچی کی مذہبی و ثقافتی تنوع کے بارے میں مزید جاننے اور مختلف مذہبی برادریوں کے مابین بین

المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موقع ملا

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×