Site icon RY MEDIA TALKS

اٹھارہ کروڑ سے زائد کےافغانی نوٹ جلا دیئے گئے

افغانستان کی عبوری حکومت نے پرانے نوٹ قانون کے آرٹیکل 39 اور 42 کی بنیاد متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کئے اور پھر جلا ڈالے

ویب ڈیسک

قندھار: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، افغانستان کے مرکزی بینک نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد کے پرانے اور بوسیدہ نوٹوں کو افغانستان کی حکومت نے مختلف حکومتی اداروں کی مدد سے جمع کرنے کے بعد جلا دیا۔

افغانستان کی حکومت نے پرانے نوٹ قانون کے آرٹیکل 39 اور 42 کی بنیاد پر جلا ڈالے، کرنسی نوٹوں کی پہلے قندھار میں گنتی کی گئی پھر انہیں جلا دیا گیا۔ پرانے نوٹ افغانستان کی وزارت خزانہ اور وزارت انصاف سمیت متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کیے گئےتھے

بینک آف افغانستان کے نائب صدر نور احمد آغا کا کہناتھا کہ نوٹوں کی حفاظت کا خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، کارڈ کا استعمال سے گریز کرنے اور چکنائی والے ہاتھوں سے پیسے گننے سے نوٹ جلدی متروک ہو جاتا ہے۔ افغانستان میں مقیم افراد تجارتی لین دین کے دوران نوٹوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں۔

Exit mobile version