October 17, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ایتھوپیا کے گرین ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کا مقصد کیا ہے؟
گرین

ایتھوپیا کے گرین ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کا مقصد کیا ہے؟

ایتھوپیا سن 2019 سے اب تک 40 بلین سے زائد درخت لگا چکا ہے

جبکہ سن 2026 تک 50 بلین درخت لگانے کا ہدف مقرر ہے

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ، سید مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون بڑھانے، بڑے پیمانے پر شجر کاری اور گرین ڈیولپمنٹ انیشیٹیو پر تبادلہ خیال کیا ہو ہے ۔

وفد کی قیادت ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جیمل بیکر عبداللہ نے کی جبکہ ملاقات میں اعزازی قونصل جنرل مسٹر ابراہیم خالد تواب، گرین ڈائیلاگ اور ماس پلانٹیشن سیکٹر کے نمائندے، پاکستان-ایتھوپیا بزنس کونسل کے ممبران، ماحولیاتی تبدیلی کے ماہر رمالہ علی اویل، ڈاکٹر اڈیفرس ورکو، فدیلا بیا ابامیچا (نائب صدر یوتھ ایسوسی ایشن) اورصومالیہ ریجن یوتھ اور گرین لیگیسی کے صدر شامل تھے ۔ سندھ حکومت کی طرف سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد زمان، سیکریٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی زبیر چنا، سیکریٹری جنگلات، چیف کنزرویٹر ریاض وگن اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے دوران ملاقات کہا کہ ہمیں معزز وفد کی میزبانی کرتے ہوئے دلی خوشی ہوئی ہے ۔ ہم بامعنی بات چیت ، معلومات کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کو دریافت کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ آج ایتھوپیا کے وفد کی یہاں موجودگی دونوں قوموں کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط رشتے کو فروغ دینے کے مترادف ہے ۔ ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایتھوپیا کی جانب سے وزیراعلیٰ کو گرین لیگیسی انیشیٹو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق ایتھوپیا سن 2019 سے اب تک 40 بلین سے زائد درخت لگا چکا ہے جبکہ سن 2026 تک 50 بلین درخت لگانے کا ہدف ہے، جس میں سن 2025 کے آخر تک 7.5 بلین ننے پودے بھی شامل ہیں ۔

سندھ صوبے کے چیلنجز کو اجاگر کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک ناقابل تردید عالمی حقیقت ہے۔ انہوں نے سندھ میں 2022 سن کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کیا ، جس میں 2.1 ملین گھر تباہ ہوئے، آبپاشی کے نظام کو نقصان پہنچا، لاکھوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی اور غیرمعمولی معاشی نقصانات ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت شہری سیلاب، جنگل کی آگ، برفانی تودوں کے پگھلنے اور سمندر کی سطح میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ یہ بدنظمی اب دور دراز کے خطرات نہیں بلکہ ہماری روزمرہ کی حقیقت ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز (SPHF) کے ذریعے تقریباً 6 لاکھ مکانات مکمل ہوچکے ہیں، جب کہ 857,000 پلنتھ فاؤنڈیشنز زیر تعمیر ہیں جو علاقے میں آفات کے بعد کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹس ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی : سوتیلی ماں جیسا سلوک

نیو حب کینال کا افتتاح ہوگیا

مراد علی شاہ نے کاربن فنانس / کریڈٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا پہلا اور واحد صوبہ ہے جس نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ (DBC-1، DBC-2 اور DBC-3) کے تحت انٹرنیشنل کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ ریجیم کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔ ماحولیاتی نظام کو محفوظ بناتے ہوئے کاربن کریڈٹس میں لاکھوں امریکی ڈالر پہلے ہی کمائے جا چکے ہیں ۔

جنگلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سن 2010 سے سن 2025 کے درمیان سندھ نے 675,000 ہیکٹر اراضی پر جنگلات کو ترقی دی ہے جس سے اس کے سبزہ زار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

دونوں فریقوں نے شجرکاری، درختوں کی نئی انواع متعارف کرانے، پائیدار زراعت، جنگلات، قابل تجدید توانائی، کاربن ٹریڈنگ اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات کا اختتام ایتھوپیا کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ،سندھ میں مشترکہ گرین انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پودا لگا کر کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×