September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ : پاکستان اور بھارت کا دندگل ہونے کو ہے لیکن موسم بے ایمان ہو گیا

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ : پاکستان اور بھارت کا دندگل ہونے کو ہے لیکن موسم بے ایمان ہو گیا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دوپہر 2بجکر30 منٹ پر ہوگا

کراچی (رپورٹ روبینہ یاسیمین) ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ہفتے سے کولمبو کے موسم میں بہتری آئی تھی لیکن آج ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پالی کیلے میں گروپ میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا۔منتظمین نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے ریزرو ڈے رکھا ہے اگر اتوار کو میچ مکمل نہ ہوسکا تو میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں روکا جائے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولروں شاہین آفریدی،حارث روف اور نسیم شاہ کا مقابلہ مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن اپ سے ہوگا۔

ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کر کٹ ٹیم یہاں 2 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہی ہے اور ٹیم اب سری لنکن کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکی ہے، کہا جاسکتا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلڑا بھاری ہوگا۔ مجھے اپنے بولرز پر اعتماد ہے، بطور کپتان خوشی ہوتی ہے کہ اسوقت دنیا کی بہترین بولنگ لائن ہمارے پاس ہے، بڑے میچز اور ٹورنامنٹس فاسٹ بولرز ہی جتواتے ہیں۔ پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔بنگلہ دیش نے لاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ گراؤنڈ عموماً پہلے بیٹنگ کے لیے سازگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ دوسری اننگز میں پچ بیٹنگ کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔تاہم پاکستانی بولرز نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ کو آغاز میں ہی یکے بعد دیگرے نقصان پہنچا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ بڑا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہیں۔بھارت کے خلاف گروپ میچ میں تما م دس وکٹیں پاکستانی فاسٹ بولرز نے حاصل کئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی نو وکٹ فاسٹ بولروں کےحصے میں آئیں۔تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں کسی دن کسی کوئی پرفارم نہ کرسکے تو دوسرا ورنہ تیسرا اُس کی جگہ کھڑے ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ایشیاکپ کے شیڈول کا علم تھا، ٹرولنگ ضرور کررہے ہیں لیکن اس دوران کھلاڑیوں کا خیال رکھتے ہیں تاکہ صحیح وقت پر وہ ٹیم کو دستیاب ہوں۔موسم بہتر ہونے کے بعد پاکستان نے ہفتے کو پریما داسا اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔بھارتی ٹیم نے بھی پریکٹس کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ موسم کی وجہ سے مایوسی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔

پاکستان بمقابلہ بھارت

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×