خضدار اور گرد و نواح سمیت زیارت میں کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
ویب ڈیسک
بلوچستان: خضدار اور گرد و نواح سمیت زیارت میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف پایا جا رہا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز خصدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، خضدار میں آنےو الے زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ ہوئی ہے۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔
بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے بعد کسی مالی یا جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔
: یہ بھی پڑھیں
کراچی میں گڑگڑاہٹ کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے
ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ
مراکش میں زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی
واضح رہے کہ معدنیات سے مالا مال پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے کئی علاقے زلزلے کے ’فالٹ زون‘ پر ہیں۔چناچہ ان فالٹ زونز علاقوں میں کبھی کبھار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔
جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے مطابق فالٹ زونز میں کوئٹہ کے علاوہ چمن خضدار، ژوب، مکران، آواران ہرنائی، چمن، سنجاوی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
