September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
جناح یونیورسٹی برائے خواتین شمسی توانائی پر منتقل

جناح یونیورسٹی برائے خواتین شمسی توانائی پر منتقل

سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کی بہن بیٹیاں بجلی

کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچ سکیں، صوبائی وزیر

توانائی سندھ ناصر حسین شاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کو سندھ حکومت کی جانب سے شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، سندھ حکومت اور بالخصوص ان کی کوشش ہے کہ صوبے کی بہن بیٹیاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین ناظم آباد میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کررتے ہوئے کیا۔

تقریب کے موقع پر چانسلر وجیہ الدین احمد، وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم الرحمن، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد ، اسپورٹس آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل حاجرہ نواب، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیئے۔ ہمیں ایسے مواقعوں پرمقبوضہ کشمیراورمظلوم فلسطینی عوام کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ہم سب کو اپنے حصہ کا کام کرکے ملک کو ترقی دینی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے تقریب کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

: یہ بھی پڑھیں

“سامنے آجا پھراِک بار، تیرا میرا نت کا پیار”

مراکش اور پاکستان کے درمیان232ملین ڈالرز کی تجارت پر غور

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ، ان کی کوشش ہے کہ ہماری بہن بیٹیاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچ سکیں۔ تقریب میں طالبات نے پاکستان کی کہانی پر مبنی خاکہ پیش بھی کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر طالبات میں اور مہمانوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×