ایس ای ایچ سی کا رواں سال 113 ملین روپے کا ٹارگٹ مکمل
اگلے سال کیلئے 266 ملین روپے کا ٹارگٹ مقرر، وزیر
توانائی سندھ
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی ( لمیٹڈ ) کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کے موقع پرصوبائی وزیر توانائی ، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ توانائی سندھ کے سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی نے رواں مالی سال کا 113 ملین روپے کا ٹارگٹ مکمل کرلیا ہے جبکہ اگلے مالی سال 2026-25 کیلئے 266 ملین روپے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، ایڈیشنل سیکریٹری زین العابدین، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ ، سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم احمد شیخ ، سینئر جی ایم ٹیکنل ایس ٹی ڈی سی طاق سعید کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔
اجلاس میں دوران طفیل احمد کھوسو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے نتیجے کمپنی کو سالانہ چار سال تک دو سو پچاس ( 250 ) ملین ورپے منافع ملتا رہے گا۔
وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2023-24 میں کمپنی نے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں چونتیس ( 34 ) ملین روپے جبکہ 2024-25 میں ایک سو پانچ ( 105 ) ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
مزی بر آں یہ کہ گزشتہ 2024 سال کے مقابلے میں رواں سال 2025 میں دو سو نو( 209 ) سے فیصد زائد کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔
دوران اجلاس وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی ، آئل اینڈ گیس کے صرف ان سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرے جہاں پر کمپنی کو منافع یقینی ہو۔
انہوں نے ذمہ داران کو مزید ہدایات دیں اور کہا کہ ایس آئی ای ایچ کمپنی کے حوالے سے تجاویز کی ایک سمری وزیراعلیٰ سندھ کیلئے تیار کی جائے تاکہ وزیراعلیٰ سندھ ، سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق مستقبل میں آئندہ کے احداف کے لیے بہتر قدم اٹھایا جاسکے اور منصوبہ بندی کی جائے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ کم سے کم رسک والے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں
فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کا منصوبہ کیا ہے؟
وزیر توانائی نے مزید ہدایت بھی کی کہ ان کاموں کے لیے بھرتی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے تاہم مقامی افراد کو ترجیح دی جائے ۔
اگر متعلقہ تعلقوں میں معیار کے مطابق افراد دستیاب نہ ہوں تو ہر متعلقہ ڈسٹرکٹ سے میرٹ کی بنیادوں پر امیدوار منتخب کیے جائیں ۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جس مقام پر آئل اینڈ گیس دریافت ہوتی ہے ملازمت کے حوالے سے پہلا حق متعلقہ افراد اور پڑھے لکھے نوجوانوں کا ہے۔