فائبر، پروٹین، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ چھوٹا سا نٹ بادام
آپ کی میٹابولک صحت کا محافظ بن سکتا ہے
ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ
تصور کریں کہ ہر صبح آپ نے صرف ایک چھوٹا سا مٹھی بھر بادام کھایا اور ہفتوں بعد آئینے میں اپنی کمر کو تھوڑا ہلکا، جسم کو تھوڑا سڈول، اور دماغ کو تھوڑا تروتازہ محسوس کیا۔ آخر یہ سب کچھ ممکن کیسے ہوا ؟ حیران نہ ہوں، یہ خواب حقیقت بھی بن سکتا ہے صرف تب جب آپ روزانہ بادام کھانے کی عادت ڈالیں گے ۔
یہ بات صرف حکایات یا دیسی ٹوٹکوں تک محدود نہیں، بلکہ سائنس اور تحقیق کی روشنی میں ثابت شدہ حقیقت ہے کہ بادام اندرونی چربی (Visceral Fat) کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
وہ چربی جو نظر نہیں آتی لیکن سب سے خطرناک ہوتی ہے
ہم سب جسم پر ظاہر ہونے والی چربی کی فکر تو کرتے ہیں، لیکن اصل خطرہ وہ چربی ہے جو جگر، دل، پھیپھڑوں اور آنتوں کے اردگرد چھپی ہوتی ہے جسے اندرونی چربی کہا جاتا ہے ۔ یہی چربی ٹائپ 2 ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل کے امراض اور سست روی جیسے کئی مسائل کی جڑ بن جاتی ہے ۔
بادام – پیٹ بھرنے کا سمارٹ راز
ایک مٹھی بھر بادام میں تقریباً 6 گرام پروٹین اور 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء بھوک پر قابو پاتے ہیں، ہاضمہ سست کرتے ہیں، اور دماغ کو سگنل دیتے ہیں کہ ” بس، اب اور نہیں ” نتیجہ ؟ کم کھانا، بہتر کنٹرول ، اور کم اندرونی چربی ۔
انسولین لیول پر کنٹرول – ذیابیطس کا حل؟
انسولین مزاحمت وہ مسئلہ ہے جو اندرونی چربی بڑھنے کی بڑی وجہ بنتا ہے ۔ بادام میں موجود میگنیشیم ، غیر سیر شدہ چکنائی ، وٹامن ای اور پولیفینول یہ سب مل کر انسولین کو بہتر بناتے ہیں اور شکر کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں ۔
ایک مٹھی بھر بادام میں روزمرہ کی میگنیشیم کی ضروریات کا 20 فیصد حصہ موجود ہوتا ہے – اور یہی میگنیشیم آپ کے سینکڑوں میٹابولک عمل کو سپورٹ کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
آپ پودینہ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
کم کیلوریز، زیادہ فائدہ – جادو جیسا اثر
کیا آپ جانتے ہیں؟ اگرچہ بادام کیلوریز سے بھرپور نٹ ہے، لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی 20 سے 25 فیصد کیلوریز جسم میں مکمل طور پر جذب ہی نہیں ہوتیں اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کم کیلوریز ملتی ہیں، لیکن زیادہ توانائی، بھرپور غذائیت اور زیادہ دیر بھرا ہوا پیٹ۔
آکسیڈیٹیو تناؤ میں کمی – سوزش کا دشمن
ہر دن ہماری باڈی کوفری ریڈیکلز کا سامنا ہوتا ہے جو خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سوزش کو بڑھاتے ہیں ۔ لیکن آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ بادام میں موجود وٹامن ای ، پولیفینول یہ دونوں اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کو کم کرتے ہیں اور آپ کے جسم کو اندر سے صاف کرکے اسے توانا بناتے ہیں ۔
آخری بات – چھوٹا قدم ، بڑی تبدیلی
ہر دن ایک مٹھی بھر بادام کھانا کوئی مہنگا، مشکل یا وقت طلب نسخہ نہیں ہے ۔ یہ اسمارٹ لوگوں کی صرف ایک سمارٹ عادت ہے جو آپ کے جسم ، ذہن اور زندگی میں بھی زبردست تبدیلی لا سکتی ہے۔
آج ہی سے آغاز کریں ۔ اپنے کھانے کے معمولات میں بادام کو جگہ دیں اور دیکھیں کہ کیسے ایک چھوٹا سا بیج آپ کی بڑی فٹنس جنگ جیتنے میں مدد دیتا ہے ۔
