جیو نیوز ٹی وی چینل سات کروڑ سندھیوں کی آواز کو دبا کر ایم کیو ایم کے
دہشتگردوں کا وکیل بنا ہوا ہے، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری نے پریس کو جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری، ایم کیو ایم کے ہمراہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ، صوبہ سندھ توڑنے کی مہم چلا رہا ہے ۔
جیو نیوز ٹی وی چینل سات کروڑ سندھیوں کی آواز کو دباکر ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کا وکیل بنا ہوا ہے ۔ جیو نیوز، ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کی کہی ہوئی بات چلا رہا ہے لیکن نجی ٹی وی چینل نے سات کروڑ سندھیوں کے موقف پر مکمل بندش ڈالی ہوئی ہے ۔
عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ جیو نیوز کا موجودہ طرز عمل، سندھ دشمن، ملک دشمن ایجنڈا صحافتی اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
ڈاکٹر روتھ فاؤ: جزام کے مریضوں کی ماں
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اینکر تابش میں اتنا دم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی سندھ دشمن مہم چلائے ۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی مہم جیو نیوز انتظامیہ کی سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ جیو کی انتظامیہ جانب سے انتہائی شرمناک اور ملک دشمن عمل ہے ۔
وسند تھری نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی محب وطن: سندھ دوست، عوام دوست فرد برداشت نہیں کرے گا کہ کراچی کو نیا صوبہ بنانے کی مہم چلائی جائے کیوں کہ یہ طرز عمل ملک توڑنے کی سازش ہے ۔ پاکستان سندھیوں اور بنگالیوں نے بنایا دونوں قوموں کو ملک دشمن قوتوں نے دیوار سے لگایا ۔


