September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کے پہلے گانے کی ریلیز نے اُدھم مچادیا

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کے پہلے گانے کی ریلیز نے اُدھم مچادیا

 بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3′ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا

ویب ڈیسک

ممبئی: منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر3‘ میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنی فلم کے گانے “لے کے پرابھو کا نام”  کی ویڈیو جاری کردی ہے

پرابھو کا نام گانا بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے

سلمان خان نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ “اُمید ہے آپ سب کو یہ گانا پسند آئے گا”۔

ارجیت سنگھ نے 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں گلوکاری کی ہے جبکہ گانے میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے عمدہ ڈانس پرفارمنس کے جلوے بکھیرے ہیں جبکہ گانے کی لوکشن سے لے کرسینیماٹوگرافی کمال کی ہے

گانے کی ویڈیو دیکھ کر سلمان خان اور ارجیت سنگھ کے مداح بےحد خوش ہیں اور گانے کی عکس بندی اور لیریکس کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں‌.

فلم ٹائیگر3کا گانا اس وقت سوشل میڈیا پرٹرینگ پوزیشن کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے

ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم سمجھی جارہی ہے اسی لئے سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ٹکی ہوئی ہیں

میگا ایکشن اور تھرلر فلم ’ٹائیگر3‘ میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم تین زبانوں(ہندی، تامل اور تیلگو)میں ریلیز ہوگی

سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر 3' کے پہلے گانے کی ریلیز  نے اُدھم مچادیا

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

ٹائیگر3 کا گانا ’اُڑتا پرندہ‘ دیکھنے کے لئے نیچے ویڈیو پر کلک کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×