Site icon RY MEDIA TALKS

سندھ میں توانائی کے مسائل

سندھ کے توانائی مسائل پر تفصیلی بریفنگ او جی ڈی سی ایل

اور کے ای میں سندھ کی نمائندگی یقینی بنائی جائے، ناصر

شاہ کا صدر مملکت سے مطالبہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری سے صوبائی وزیر توانائی ، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر توانائی نے صدر مملکت پاکستان کو صوبہ سندھ کے توانائی کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

ناصر حسین شاہ نے صدر کو بتایا کہ صوبے کو درپیش کئی چیلنجز کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اہم قومی توانائی کمپنیوں، بشمول او جی ڈی سی ایل (OGDCL) اور بجلی فراہم کرنے والے دیگر اداروں میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث فیصلوں میں صوبے کے مفادات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کی بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے ” کے الیکٹرک ” میں صوبائی حکومت کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں ۔

انہوں نے سندھ میں ایک خودمختار ریگولیٹری ادارے، سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (ایس ای پی آر اے) کے قیام سے بھی صدر کو آگاہ کیا۔

وزیر توانائی کے مطابق (ایس ای پی آر اے) کے قیام کا مقصد ” اپنی بجلی، اپنا ٹیرف ” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ توانائی کا حب ہے اور اس کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے گھروں کو روشن کرنے والے منصوبے کون سے ہیں؟

منصوبہ DAP

آصف علی زرداری نے ناصر حسین شاہ کو یقین دلایا کہ سندھ کے توانائی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا اور تمام متعلقہ تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔

https://www.rymediatalks.com/wp-content/uploads/2025/07/سندھ-میں-توانائی-کے-مسائل.mp4
Exit mobile version