September 15, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ میں 8 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل
گھروں کی تعمیر

سندھ میں 8 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل

سندھ رولر سپورٹ کے ذریعے 12 لاکھ سے زائد خواتین اپنے پیروں پر

کھڑی ہو چکی ہیں جبکہ 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے، سید ناصر حسین شاہ

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

کراچی : صوبائی وزیر توانائی،ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ویژن کے مطابق 21 لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جبکہ 8 لاکھ گھرمکمل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ رولر سپورٹ پروگرام کے ذریعے صوبہ سندھ کی 12 لاکھ سے زائد خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن اور وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت سندھ حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

ناصر شاہ نے کہا کہ ملک پاکستان کا واحد صوبہ سندھ ہے جہاں لوگ گھومنے کے بجائے بسنےآتے ہیں، بڑی تعداد میں کراچی بسنے والوں کے باعث شہری منصوبہ بندی کے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ایتھوپیا کے گرین ڈیولپمنٹ انیشیٹیو کا مقصد کیا ہے؟

کراچی : سوتیلی ماں جیسا سلوک

وزیر توانائی نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت کسی بھی پاکستانی شہری کو ملک کے کسی بھی حصے میں آنے اور بسنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں کی بہتری اور ری سیٹلمنٹ کے لئے نجمی عالم نے بہترین منصوبہ پیش کیا ہے ۔

کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بڑے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہتر اور متبادل سفری سہولیات کے لیے نئے لنک روڈ اور لوپس کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×