November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
عبداللہ حمید گل کا سپریم کورٹ بنچ کے فیصلے پر تنقید

عبداللہ حمید گل کا سپریم کورٹ بنچ کے فیصلے پر تنقید

سپریم کورٹ کا بنچ سویلین ٹرائلز پر دائر پیٹیشن پر فیصلہ، پہلے کئے گئے فیصلوں کے منافی ہے، چیئر مین تحریک پاکستان جوانان عبداللہ حمید گل

ویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئر مین تحریک پاکستان جوانان عبداللہ حمید گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا بنچ سویلین ٹرائلز پر دائر پیٹیشن پر فیصلہ، اُس کے پہلے کئے گئے فیصلوں کے منافی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے کچھ عرصہ پہلے سپریم کورٹ میں پیٹیشن فائل کی کہ، ملٹری کورٹس صرف آرمی پرسنل کے خلاف ٹرائلز کر سکتی ہیں۔ یہ بات شروع سے ہی بالکل غلط اورحقیقت کے منافی ہے

کیونکہ پاکستان آرمی ایکٹ ۱۹۵۲ اور ۱۹۶۷ کے تحت ہزاروں سویلین ان ملٹری لاء کے تحت ڈسپوز آف کیے جا چکے ہیں- سپریم کورٹ آف پاکستان اِن قوانین کی روشنی میں متعدد فیصلے بھی دے چکی ہے

اب اس پیٹیشن کا مقصد ایک پولیٹکل سٹنٹ کے سوا کچھ بھی نہیں تھا تاکہ اعتزاز احسن اپنی وکالت کوہ دوکان جو اب کافی حد تک بیٹھ چکی ہے کو دوبارہ فعال کر سکیں

یعنی جیسے سپریم کورٹ بلکہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس بھی ڈیو پروسیس قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا ہوا ہے، اسکو دوبارہ سے بغیر قانونی چارہ جوئی کے رد کر دینا، نا صرف قانون کے ساتھ مذاق ہے بلکہ یک طرفہ تعلقات کا شیرازہ معلوم ہوتا ہے۔ 9 مئی کے شر انگیز واقعات پر پاکستان کی پارلیمان واضح طریقے سے قرارداد پاس کر چکی ہے کے اس میں شامل شر پسندوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہونا چاہئے

اب یہ فیصلہ نا صرف پارلیمان کی توہین ہے بلکہ پہلے سے قائم شدہ ڈیوپروسیس ہے

یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ اگر 9 مئی کے مجرمان کو سول عدالتوں سے سزا نہ ملی تو عدالتی نظام سے پاکستانی عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔ سول عدالتوں سے مجرمان کو چھوٹ ملنے کی صورت میں دہشتگردوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور ملک میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ فوراََ رویو پٹیشن دائر کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×