September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
علیگڑھ کا پاکستان

علیگڑھ کا پاکستان

آزادی آسانی سے نہیں ملتی جس کے لیے ہم سب اپنے قومی

ہیروز کے مقروض ہیں جنہوں نے اس خطے کو آزادی دلوائی

ہم دعا کرتے ہیں کہ ہم تاقیامت آزاد رہیں۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 14 اگست 2024 بروز بدھ یوم آزادی پاکستان منایا گیا۔ اس موقع پر سینئر ممبر اموبا محترم جناب سلیم صدیقی ، کنوینر AIT ارشد خان صاحب ، پرنسپل AIT شاہد جمیل، وائس پرنسپل AIT سید ریحان علی ، ایچ او ڈیز، مینجمنٹ، طلباء، انتظامیہ، فیکلٹی اور اسٹاف ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد جناب سلیم صدیقی صاحب نے کنوینر AIT ارشد خان صاحب کے ہمراہ پرچم کشائی کی وہ موقع حب الوطنی کے جذبے میں گھرا ہوا تھا جب کیمپس قومی ترانے کی آواز سے گونج اٹھا ، اس موقع پر ایسا ماحول پیدا ہوا جس نے ایک یادگار لمحہ بنا دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی صاحب کا کہنا تھا کہ علیگڑھ کا پاکستان کی آزادی میں بہت اہم کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ،آزادی آسانی سے نہیں ملتی جس کے لیے ہم سب اپنے قومی ہیروز کے مقروض ہیں جنہوں نے اس خطے کو آزادی دلوائی۔آج کے دن ہم دعا کرتے ہیں کہ ہم تاقیامت آزاد رہیں۔

پرنسپل AIT نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بہترین تقریب منعقد کرنے پر گائیڈنس سینٹر کے ارکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

تقریب کی نظامت وائس پرنسپل سید ریحان علی کر رہے تھے، تقریب میں طلباء نے قومی نغمے گائے اور تقاریر کیں جو حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور تھیں، اس موقع پر ماحول ہمارے پیارے ملک کے لیے ایک بہتر کل کی امید سے گونج اٹھا۔

پرنسپل شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ اپنی ذمے داریاں پوی کرنے سے ہی ہم ترقی یافتہ قوم بنا سکتے ہیں ، جشن آزادی عہد کرنے کا نام ہے آج عہد کرنا ہے کہ محنت اور جنون سے اپنے ملک کو کامیاب بنائیں۔

پرنسپل AIT نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور بہترین تقریب منعقد کرنے پر گائیڈنس سینٹر کے ارکان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈونرز تنظمیوں کے نمائندوں کا اجلاس

موسمیاتی تبدیلیوں میں انسانی مداخلت نطر انداز کیوں

تقریب کی نظامت وائس پرنسپل سید ریحان علی کر رہے تھے، تقریب میں طلباء نے قومی نغمے گائے اور تقاریر کیں جو حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور تھیں، اس موقع پر ماحول ہمارے پیارے ملک کے لیے ایک بہتر کل کی امید سے گونج اٹھا۔

پرنسپل نے ڈاکٹر ولیج حیدر کے ہمراہ طلباء میں شیلڈز اورسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×