لاہور سمیت ڈویژن بھر میں انسداد سموگ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے
لاہور: کمشنر لاہور کی ہدایات پر انسداد سموگ کیلئے
آ ج سے لاہور سمیت پورے ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے
کمشنر لاہور کی ہدایات پر لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب
اور قصور میں سموگ کے سد باب کے لئے دفعہ 144نافذ ہے۔
دفعہ 144 کے تحت فصلوں یا فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہے
اگر فصلیں جلائی گئیں تو مالک اور ٹھیکیدار کی خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی
دفعہ 144کے نفاذ کے بعد شہر سے گزرنے والی ان ٹرالیوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی
جن کے چھت ڈھانپے نہیں گئے ہوں گے
جبکہ میونسپل ویسٹ کی جانب سے ٹائرز، پولی تھن، سالڈ ویسٹ، ربر، لیدر کی اقسام کو جلانے پر بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔