September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
مون سون شجرکاری

مون سون شجرکاری

کراچی میں جولائی تا اگست جاری رہنے والی مون سون شجر

کاری مہم میں ماحول دوست پودے لگائیں جائیں گے۔ کمشنر

کراچی سید حسن نقوی

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے 30 جولائی کو مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تھا ، مون سون شجر کاری مہم 31 اگست تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنرز نے کمشنرکراچی کو اپنے اپنے ضلع میں شجرکاری مہم کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران شہر کراچی میں ایک ہفتہ کے دوران 36 ہزار 139 ہودے لگائے گئے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اس عمل کو یقینی بنائیں کہ صرف ماحول دوست پودے لگائے جائیں اورمہم کو کامیاب بنانے میں اداروں اور شہریوں کا تعاون حاص کرنے کے لیے ان سے رابطہ مضبوط بنائیں۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ مہم سے شہر کراچی کے موسم کو معتدل بنانے میں مدد ملے گی۔

شجر کاری مہم میں دولاکھ پودے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ کمشنرآفس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران گل مہر، چیکو، جامن، نیم، سکھ چین، شیشم، کیکرکے علاوہ پھل دار 36 ہزار 139 پودے لگائے گئے ہیں۔ امید ہے کہ یہ پودے جلد ہی تناوردرخت بن کرماحول کو سازگار بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مون سون شجرکاری

: یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ تا جدّہ براہ راستکوئٹہ تا جدّہ براہ راست PIA

مراکش اور پاکستان کے درمیان232ملین ڈالرز کی تجارت پر غور

مہم میں ضلعی انتظامیہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرزاپنے اپنے سب ڈویژن میں نگرانی کررہے ہیں ۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اداروں، تنظیموں اورشہریوں کا تعاون حاصل کریں۔ ان کے ساتھ رابطہ مضبوط بنائیں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ 31 اگست سے قبل مہم کامیاب ہواور پودے لگانے کا مقررہ ہدف پوری طرح حاصل ہو۔

کمشنرآفس نے شجر کاری مہم کی مانٹرنگ کا خصوصی انتظام بھی کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کے مطابق، تمام اسسٹنٹ کمشنرزمہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اداروں تنظیموں اور App.kobo شہریوں کے تعاون سے پودے لگا رہےہیں اور کمشنر کی ہدایت کے مطابق وہ ایپ کوبو ٹول باکس
پر روزانہ اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ tool
کمشنر آفس نے گذشتہ ایک ہفتہ کی کارکردگی کی تفصیلات بھی جاری کی ہے جس کے مطابق، ضلع وسطی میں 5 ہزار 424 پودے لگاے گئے ہیں۔

ضلع شرقی میں 4 ہزار857 پودے لگائے گئے ہیں۔ ضلع کیماڑی میں 4 ہزار799پودے اسسٹنٹ کمشنرز نے لگائے۔ ضلع کورنگی میں 6 ہزار247 پودے لگائےگئے، ضلع ملیرمیں اسسٹنٹ کمشنرز نے 6 ہزار840 پودے لگائے۔

جبکہ ضلع جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنرز نے 5 ہزار 72 پودے لگائے اور ضلع غربی میں اسسٹنٹ کمشنرز نے2 ہزار900 پودے لگائے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×