وینیہ کا ٹیٹو آرٹسٹ ایمانوئل آئٹم نائجیریا کے قدیم Uli اور Nsibidi آرٹ کو جدید ٹیٹو ڈیزائنز میں زندہ کر کے افریقی شناخت سے جڑنے کا ذریعہ بنا رہا ہے
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
قدیم نائجیریا کا آرٹ آج ٹیٹو ڈیزائن بن کر دوبارہ زندہ ہو رہا ہے ۔ ہرلکیر میں ایک تاریخ، ہر ٹیٹو میں ایک کہانی موجود ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے وینیہ کے آرٹسٹ ایمانوئل آئٹم کی وجہ سے ۔
انہوں نے اپنے فن سے افریقی شناخت کو نیا چہرہ دیا ہے ۔ ایمانوئل آئٹم قدیم فن کو کاغذ کے بجائے جسموں پر زندہ کررہا ہے ۔
نائجیریا کی روح سے جڑا فن
وینیہ میں رہنے والا آرٹسٹ ایمانوئل آئٹم , آدھا نائجیریائی اور آدھا آسٹریائی ہے۔ کبھی وہ ایک ہیوی میٹل بینڈ میں گٹار بجایا کرتا تھا، مگر قسمت نے اسے ٹیٹو آرٹ کی طرف راغب کردیا ۔
آج وہ پانچ سو سے زائد افراد کے جسموں پر ایسے ڈیزائن بنا چکا ہے جو نائجیریا کی قدیم روح کو زندہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس کے کام کو افریکن کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے ویانا میں ایک آرٹسٹ ریزیڈنسی کے ایوارڈ سے اکتوبر کے آخر میں نوازا جا چکا ہے ۔
نائجیریا کی تصویری زبان Uli اور Nsibidi
آئٹم نے تحقیق کے دوران نائجیریا کے مشرقی علاقے میں رائج دو قدیم فنون دریافت کیے ۔ : Uli اور Nsibidi
میں خواتین جسم یا دیواروں پر قدرتی رنگوں سے باریک لکیریں، منحنی خطوط، اور روحانی نشانات بناتی تھیں ۔ Uli
ایک قدیم تصویری زبان تھی جو پیغامات، قوانین اور رسوم کی علامتوں میں استعمال ہوتی تھی ۔ Nsibidi
یہی علامتیں بعد میں افریقی فلم بلیک پینتھرکی زبان میں بھی جھلکتی نظر آئی ہیں ۔
فن، عقیدہ اور فطرت کا رشتہ
نائجیریا کے ثقافتی ماہر ایہانی ایگبوکو کے مطابق Uli اور Nsibidi صرف آرٹ نہیں بلکہ “روح، فطرت، اور انسان” کے درمیان ہم آہنگی کی علامت ہیں۔ Uli کے نقش اکثر زمین کی دیوی “Ala” کے مندروں پر بنائے جاتے تھے تاکہ زمین، انسان اور دیوتاؤں کے درمیان توازن ظاہر ہو۔
آبائی گاؤں کی طرف واپسی
اپنی جَڑوں کو سمجھنے کے لیے آئٹم ہر سال اپنے والد کے ساتھ ایبونی ریاست کے گاؤں افکپو جاتا ہے۔
وہ کہتا ہے کہ
میں جاننا چاہتا ہوں کہ ان لکیروں، ستاروں اور منحنیوں کے پیچھے فلسفہ کیا ہے۔ میں ان روایتی ڈیزائنز کو اپنی جدید آرٹ لائنز اور جیومیٹری میں ڈھالتا ہوں ۔
بدن ایک زندہ آرکائیو
جب آئٹم نے ویانا واپس جا کر یہ علامتیں ٹیٹو ڈیزائنز میں شامل کیں تو لوگوں نے انہیں ’’اپنے ورثے سے جڑنے کا ذریعہ‘‘ بنا لیا۔
ایگبوکو کے مطابق

یہ فن جسم کو ایک زندہ یادگار بنا دیتا ہے ۔
کل، آج اور کل کے درمیان رابطہ ۔
کیا اسے دیکھنا یادد ہے؟
خواتین کو کس سائز کا بیگ زیادہ اچھا لگتا ہے؟
سانپ اور انسان کی فطرت کا حیران کن موازنہ: کیا انسان سانپ سے زیادہ چالاک ہے؟
افریقہ کا نیا چہرہ
اب آئٹم ویانا میں ایک افریکن کلچرل اسپیس قائم کرنے جا رہا ہے جہاں لوگ ٹیٹو، کتابوں اور آرٹ کے ذریعے اپنی شناخت کو دریافت کرسکیں گے ۔
وہ کہتا ہے کہ
‘‘میں چاہتا ہوں کہ ڈائاسپورا میں بسنے والے افریقی اپنی اصل سے دوبارہ جڑ سکیں ۔’’



1 تبصرہ