February 4, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
نومبر کا سپر مون اور آگ کے گولے: اس ہفتے آسمان پر دو انوکھے مناظر
نومبر کا سپر مون اور آگ کے گولے آسمان پر روشن ہوتے ہوئے

نومبر کا سپر مون اور آگ کے گولے: اس ہفتے آسمان پر دو انوکھے مناظر

نومبر کا سپر مون اور فائر بال میٹیور شاور، آسمان پر منفرد حسین چمک

نومبر میں سپرمون اور فائر بال میٹیور شاور کا حسین امتزاج دیکھنے کا موقع

جانیں کب اور کہاں یہ فلکی مناظر دکھائی دیں گے۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

اگر آپ فلکیاتی مناظر کے شوقین ہیں، تو یہ ہفتہ آپ کے لیے خاص ہے۔ سال 2025 کے نومبر میں دنیا کے آسمان پر ایک نہیں بلکہ دو نایاب مظاہر ایک ساتھ رونما ہو رہے ہیں ۔ پہلا: سپر مون اوردوسرا: فائر بال میٹیور شاور۔

جہاں چاند اپنی پوری چمک کے ساتھ آسمان پر چھا جائے گا ۔ اور شہابِ ثاقب کے جلتے ذرات تاریکی میں آگ کے گولوں کی مانند چمکیں گے تب یہ دونوں واقعات قدرت کی حسین جھلک پیش کرتے ہیں ۔

سپرمون کیا ہوتا ہے؟

جب چاند اپنی گردش کے دوران زمین کے سب سے قریب ترین مقام پرآتا ہے، تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے ۔ اس وقت چاند نہ صرف زیادہ بڑا نظر آتا ہے بلکہ عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ روشن بھی ہوتا ہے ۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق، نومبر کا یہ سپر مون سال کے تین متواتر سپرمونز میں سے دوسرا ہے ۔ یہ چاند اپنے عروج پر بدھ ، صبح 8 بجکر19 منٹ پر(امریکی مشرقی وقت) پہنچے گا ۔

لیکن پاکستان میں بہترین نظارہ بدھ کی شام سورج غروب ہونے کے بعد ممکن ہوگا ۔

‘‘ بیور مون’’ نومبر کے چاند کا تاریخی نام

نومبر کے پورے چاند کو ’’بیور مون‘‘ کہا جاتا ہے ۔ یہ نام اُس وقت سے منسوب ہے جب قدیم امریکی لوگ بیورمون دیکھتے تھے ۔

کہ بیورز (دریائی چوہے) سردیوں کی تیاری میں اپنے گھونسلے اور بند مضبوط کرتے ہیں ۔

دیگر قبائل اسے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں مثلاََ: ٹلنگٹ قوم: کھودنے والا چاند، ڈکوٹا قوم: ہرن کے ملاپ کا چان، کری قوم: پالے کا چاند

یہ فلکیاتی روایت نہ صرف سائنسی اہمیت رکھتی ہے بلکہ ثقافتی طور پر بھی دلچسپ ہے ۔

دوسرا مظہر: فائر بال میٹیور شاور

اسی ہفتے آپ جنوبی ٹورڈزبھی دیکھ سکیں گے ۔ یہ ایک ایسا مظاہرہ ہے جہاں آسمان سے چھوٹے ذرات تیزی سے گزرتے ہیں ۔ اور جل کر آگ کے گولوں کی طرح چمکتے ہیں، جنہیں فائر بالز کہا جاتا ہے ۔

ماہرِ فلکیات رابرٹ لنسفورڈ کے مطابق

اکتوبر سے نومبر کے دوران جب راتیں تاریک ہوں، آپ کو آہستہ حرکت کرتے شہاب نظر آئیں گے جو برجِ حمل اور برجِ ثورسے آتے دکھائی دیتے ہیں ۔

کے چھوڑے ہوئے ہیں،جو ہر 3.3 سال بعد سورج کا چکر مکمل کرتا ہے ۔ P/Encke یہ ذرات ایک چھوٹے دمدار ستارے

اسی لیے یہ مظاہرہ ہر چند سال بعد مزید نمایاں ہو جاتا ہے ۔

‘‘ ہالووین فائر بالز’’ کی کہانی



ماضی میں یہ شہابِ ثاقب کی بارش عموماً ہالووین کے قریب ہوتی تھی، اسی وجہ سے اسے ’’ہالووین فائربال‘‘ کہا گیا ۔

رابرٹ لنسفورڈ کے مطابق، ’’اس سال زمین کا مدار ان تازہ اور بڑے ذرات سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے فائر بالز کے زیادہ روشن اور بڑے ہونے کے امکانات ہیں ‘‘۔

مشاہدے کے بہترین اوقات اور مقامات

اگر آپ پاکستان یا جنوبی ایشیا میں ہیں تو بہترین نظارہ آپ بدھ کی رات دیکھ سکتے ہیں ۔

وقت : شام 7 بجے کے بعد سے رات گئے تک ۔

مقام : کھلی جگہ، روشنیوں سے دور ( مثلاً دیہی علاقہ، ساحل یا پہاڑی مقام )

مشورہ : چاند کے طلوع ہونے سے پہلے مشاہدہ بہتر رہے گا کیونکہ بعد میں روشنی زیادہ ہو جاتی ہے ۔

اگر بادل یا روشنی رکاوٹ بنیں، تو ورچوئل ٹیلی اسکوپ پروجیکٹ اطالیہ سے چاند کا لائیو اسٹریم نشر کرے گا، ( بدھ کو دوپہر 2 بجے امریکی وقت کے مطابق ) ۔

ماہرین کیا کہتے ہی؟

کہ ڈاکٹر الیسا بینز (ایمری یونیورسٹی) کہتی ہیں

‘‘سپر مون کا فرق بہت معمولی ہوتا ہے، لیکن یہ جاننا دلچسپ ہے کہ اسی لمحے چاند اپنے سب سے روشن مقام پر ہوتا ہے۔’’

آئندہ آنے والے فلکی مناظر

فلکی مظہرعروج کی تاریخ ناردرن ٹورڈز11–12 نومبر، لیونڈز 16–17 نومبر، جیمینڈز 13–14 دسمبر، یورسیڈز21–22 دسمبر

کیا اسے دیکھنا یاد ہے؟

کیا یہ فلکیاتی منظر آپ کی زندگی بدل سکتا ہے؟ Blood Moon 2025

جزوی سورج گرہن کا تماشا Ring of Fire

نتیجہ

قدرت ہر ماہ ہمیں ایسے مناظر دکھاتی ہے جو ہمیں آسمان کی وسعتوں کی یاد دلاتے ہیں ۔ نومبر کا سپر مون اور فائر بال میٹیور شاوران میں سے دو نایاب مظاہر ہیں ۔

چاہے آپ آسمان سے محبت کرنے والے ہوں یا صرف ایک خوبصورت لمحے کے متلاشی، بدھ کی رات آسمان کی طرف دیکھنا مت بھولیے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×