November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
  کراچی کی اریکا رابن کا حسن اور مس یونیورس تک کا سفر

  کراچی کی اریکا رابن کا حسن اور مس یونیورس تک کا سفر

پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس 2023‘‘ میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات پاکستان مرتضی سولنگی کا مقابلہ حسن میں پاکستانی خواتین کی شرکت سے متعلق خبروں پر لاتعلقی کا اظہار

( ویب ڈیسک )

  کراچی کی اریکا رابن کا حسن اور مس یونیورس تک کا سفر
مس یو نیورس ایریکا رابن

کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں جبکہ لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبریا وسیم بھی مقابلے میں شامل تھیں۔

مس یونیورس کے مقابلے کیلئے 200 سے زائد امیدواروں میں سے پانچ پاکستانی دو شیزاؤں کو منتخب کیا گیا ۔

 پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس 2023‘‘ میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔

مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی ایریکا رابن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔

ایریکا رابن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو،میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

  کراچی کی اریکا رابن کا حسن اور مس یونیورس تک کا سفر

واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن نومبر 2023 میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مقابلہ حسن میں پاکستانی خواتین کی شرکت سے متعلق اطلاعات پر لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×