September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
نیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام سے 6 ٹرکوں پر مشتمل اسمگلنگ کا سامان ضبط

نیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام سے 6 ٹرکوں پر مشتمل اسمگلنگ کا سامان ضبط

کسٹمز انٹیلیجنس نےماڑی پورباکس بے روڈ کے قریب ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 2 پر قائم نیشنل گڈز کمپنی کے گودام سے6ٹرکوں سے بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

(کراچی(رپورٹ : روبینہ یاسمین

کراچی: کسٹمز انٹیلیجنس نے ماڑی پور میں نیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں 6 ٹرکوں پر بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان چھپایا ہوا تھا

جسے منظم کاروائی کے بعد ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیاگیاہے

تفصیلات کے مطابق ماڑی باکس بے روڈ کے قریب ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 2 کے قریب قائم نیشنل گڈز کمپنی کے گودام نمبر 4 پر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویٹیگیشن کی ٹیم نے ڈائریکٹر انجینئر حبیب کی ہدایت پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان ضبط کیا

: یہ بھی پڑھیں

پاکستان رینجرز سندھ کی بڑی کارروائی

کسٹم انٹیلی جنس کا آپریشن، 17کروڑ کی اسمگلنگ کا سامان ضبط

گوادربلوچستان سے منشیات برآمد

کسٹمز حکام کا کہنا ہے، بر آمد کئے گئےسامان میں بادام، پستہ، زیرہ، ثابت دھنیا اور دیگر نان کسٹم پیڈ اشیاء شامل ہیں

جبکہ بر آمد ہونے والا سامان 6 ٹرکوں پر مشتمل ہے

کسٹمز حکام کے مطابق گودام پر چھاپہ انٹیلی جنس ایجنسی اور پولیس کی مدد سے مارا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×