September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہازیرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز

امریکی جہازاورجاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے

ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (آرایم ایس پی) پر تعیناتی کے دوران بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ کیا۔

بندرگاہ پہنچنے پربحرین نیوی کے اعلیٰ حکام اورپاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ بعد ازاں پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈررائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراھیم آل بن علی، کمانڈررائل بحرین کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمراوربحرین نیوی کے دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

کمانڈنگ آفیسر نے کمبائن میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی کمانڈر کموڈورمارک اینڈرسن سے ملاقات کی۔ (Mark Anderson)

ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بندرگاہ میناءسلمان میں قیام کے دوران بحرین میں مقیم پاکستانی سفیر، کمانڈرمیری ٹائم کولیشن فورسز، بحرین بحریہ کے حکام، ممتازکاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی کے معززین اوردوست ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے پاک بحریہ کے جہازیرموک کا دورہ کیا۔

اس دوران دوطرفہ سرگرمیاں بشمول جنگی بحری جہازوں اور فوجی تنصیبات کے دورے بھی کیے گئے۔ بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر، پاک بحریہ کے جہازیرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز المنامہ، امریکی جہاز ڈینیئل انوئے(DANIEL INOUYE ) اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (JMSDF) کے جہاز جے اایس سمیدارے (SAMIDARE JS )کے ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینے کی مشق کرنا تھا۔

: یہ بھی پڑھیں

دنیا گھومو

مون سون شجرکاری

پاکستانی بحریہ، قومی اوربین الاقوامی سمندری راستوں اور تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے بحرہند میں مستقل موجودگی برقراررکھے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں قانون کی عملداری قائم رکھنے کے لیے باہمی تعاون پریقین رکھتی ہے۔

مزید برآں پاکستان بحریہ عالمی بحری تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کے لئے، بحری قزاقی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشنز میں بحر ہند میں تعینات ہے اور ان مشترکہ عالمی مقاصد کے حصول کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے ساتھ مل کر اہم کرادار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×