امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کوFIA
انتہائی مطلوب ملزم عبداللہ احمد کو ائیر پورٹ سے پکڑ لیا
کراچی: پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم کی کراچی ائرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملزم کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا
کے مطابق ملزم عبداللہ احمد کا نا م انتہائی FIA ترجمان
مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہے
ملزم عمرہ ادائیگی کے بہانے کراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا
امیگریشن کاونٹر پر پہنچتے ہی ملزم عبداللہ احمد کی تفصیلات سامنے آنے پر ایف آئی اے حکام کی جانب سے پنجاب پولیس کو مطلع کردیا گیا
ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے
پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ کے ذریعے ملزم کو پکڑنے کے لئے اس کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کرایا تھا
ملزم سعودی ائیر لائن کی پروازسے سعودی عرب جارہا تھا
مسافر کو امیگریشن کے عملے نے انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا تھا
نے مسافر کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیاہے۔ FIA