سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) عبد المجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا
مانیڑنگ ڈیسک
سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا
جس میں دہشت گرد صدام حسین مسلم کارروائی کے دوران سا تھی مقصود سمیت ہلاک ہوگیا
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کےقبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا
ہلاک دہشتگرد کا تعلق بی ایل اے سے ہے اور اسے
صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدام 2008 میں کالعدم بی ایل اے کی تنظیم کا حصہ بنا تھا
اس نے ہتھیاروں کے استعمال اور بارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت مشکے میں
دہشتگرد ٹریننگ کیمپ میں مکمل کی تھی
ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے
صدام کو 2017 میں کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021 میں مقامی کمانڈر بنایا گیاتھا
کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد صدام 2016 سے جنوبی بلوچستان میں 93 دہشتگرد وارداتوں میں ملوث رہا
چند روز قبل ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان پر بھی حملے میں ہلاک دہشت گرد صدام ملوث تھا
کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد صدام کیچ میں دہشتگرد کارروائیوں اور
نوجوانوں کودہشتگرد گروپوں میں شامل کرنے میں اہم کردار تھا
جس کے خلاف گوادر اور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جب کہ
وہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں متعدد دہشتگرد سیل بھی چلا رہا تھا
جہاں وہ نوجوان کو نام نہاد ایجنڈے کے تحت ورغلا کر دہشتگرد کارروائیوں کا حصہ بناتا تھا
خیال رہے کہ عبدالمجید بریگیڈ خواتین کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے سمیت
دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
