حاجی کیمپ ہولڈنگ پوائنٹ سے 112افراد پر مشتمل پہلا قافلہ پہلا قافلہ چمن کے لیے روانہ ہوگیا
رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی:غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے وطن واپسی کےسلسلے میں حاجی کیمپ ہولڈنگ پوائنٹ سے پہلا قافلہ چمن کے لیے روانہ ہوگیاہے۔
سرکاری ذرائع کےمطابق 112 افراد پر مشتمل غیر قانونی افغانیوں کا قافلہ 4 بسوں کے ذریعے کراچی سے دوپہر12سے1بجے کے درمیان روانہ ہوا۔



انتظامیہ کےمطابق،آج سرچ آپریشن کی کارروائیوں کے نتیجےمیں کراچی میں قائم کیے گئے ٹرانزٹ کیمپس میں 262 افراد کو لایا گیا ہے جن میں 201 مرد، 25 خواتین اور 36 بچے شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے بعد مزید 80 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ میں رکھا گیا اور باقی مانندہ کو واپس کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں
کراچی اور سندھ میں کریک ڈاؤن، 71 غیر رجسٹرڈ افغانی باشندے کیمپس منتقل
کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کے انخلا کے انتظامات مکمل




واضح رہے کہ اندرون سندھ سے 29 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار غیر قانونی باشندوں میں 3 سجاول، 13 بدین اور 13 غیر قانونی افغان باشندوں کا تعلق ٹھٹہ سے ہے۔ گرفتار کئے غیر قانونی افغان باشندے پولیس کی زیر حراست ہیں۔
یاد رہے پاکستان کی نگران وفاقی حکومت کی جانب سے بیان کردہ اعدادادو شمار کے مطابق، اب تک پاکستان سے تقریباََ الاکھ75ہزار غیر قانونی افغان باشندے رضاکارانہ طور پر اپنےآبائی وطن واپس لوٹ گئےہیں۔