November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ

کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ

کور کمانڈر کراچی نے سندھ رینجرز کی کراچی میں امن کی

بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں کامیابیوں اور کچے

میں مؤثر آپریشن کے اقدامات کو سراہا۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: رینجرز ٹر ینگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر

وقار تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے بطور مہمان

خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں آمد پر ڈائر یکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) نے

کور کمانڈر کراچی کا استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔

مہمان خصوصی نے دوران ٹرینگ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے اور

پریڈ کے اعلی معیار کو سراہا۔ کور کمانڈر کراچی کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز نے ہر میدان میں اعلی

کارکردگی، شجاعت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

کور کمانڈر نے مزید کہا کے سندھ رینجرز نے سرحد کی حفاظت کی، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے

خلاف کامیاب آپریشنز کئے اور صوبائی تقریبات پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا ہے۔

کور کمانڈر کراچی نے سندھ رینجرز کی کراچی میں امن کی بحالی کیلئے گزشتہ سالوں میں نمایاں

کامیابیوں، جن میں جرائم کی روک تھام کے ساتھ (کے پی او) کچے کے علاقے میں مؤثر آپریشن، غیر قانونی

مقیم افراد کے انخلاء اورپانی چوری کے خلاف مئوثر اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔

رینجرز ریکروٹس کی 31 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی

افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں

کے عزیز واقارب بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×