Site icon RY MEDIA TALKS

کراچی میں گڑگڑاہٹ کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں پیر اور منگل کی درمیانی شب

زلزلے کے جھٹکے گڑ گڑاہٹ کے ساتھ محسوس کیے گئے

ویب ڈیسک

کراچی: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، کراچی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلے کا مرکز قائد آبادکے قریب تھا

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر زلزلے 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی

کراچی کے علاقے قائد آباد اور گلشن حدید سمیت ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، نیشنل ہائی وے  اور بھینس کالونی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

لانڈھی اورمسلم آباد کالونی کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے

ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ گڑگڑاہٹ بھی سنی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ

جیوانی بلوچستان سے 20.86 ملین ڈالرز کی منشیات برآمد

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

تاہم کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع تا حال موصول نہیں ہوئی ہے۔

Exit mobile version