September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کیا سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا؟

کیا سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا؟

ملازمین کی تنخواہیں اگر دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم

ہوئیں تو فرق کو دور کیا جائے گا، وزیر توانائی ترقیات و

منصوبہ بندی سندھ ، ناصر حسین شاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مختلف مقامات بالخصوص کراچی پریس کے اطراف میں صوبے کے سرکاری ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی ہے ۔

صبح سے ہی صوبہ سندھ سے جمع ہونے والے ہونے والے شرکاء کی بڑی تعداد نعرے بازی اور احتجاج کر رہے تھے۔ صورتحال کو قابو کرنے اور ناخوشگوار حالات سے بچنے کے لیے سندھ پولیس کی بڑی تعداد کراچی پریس کلب کے اطراف میں تعینات رہی ۔۔

سندھ پولیس نے اس دوران مختلف اوقات میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس ، شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا ۔ احتجاج کے باعث شہر کراچی کے علاقے صدر میں بدترین ٹریفک جام کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

نا گفتہ بہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر توانائی ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ ، سید ناصر حسین شاہ نے کمشنر آفس کراچی میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے میں شریک سرکاری ملازمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی ۔

وزیر توانائی ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہوئیں تو اس فرق کو دور کرنے کی ہر ممکن کوششں کی جائے گی ۔

سرکاری ملازمین کے نمائندہ وفد نے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کیا اور مطالبات کی منظوری کیلئے درخواست کی۔

ناصر حسین شاہ نے وفد کے تمام مطالبات کو ہمدردی اور غور سے سنا ۔ اس موقع پر انہوں نے وفد سے کہا کہ صوبہ سندھ نے ہمیشہ اپنے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے لیکن اگر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے سرکاری ملازمین کو اپنی تنخواہیں کم ہوئیں تو اس فرق کو دور کئے جانے کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر توانائی نے وفد سے مزید کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں فوری طور پر دھرنا ختم کیا جائے، عاشورہ کے بعد پھر مذاکرات شروع کئے جاسکتے ہیں۔

ناصر شاہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی دیگر صوبوں کے مقابلے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں زیادہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی تنخواہیں بڑھائی گئیں تو سب سے زیادہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ماہ اگست میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کی بحالی کا عندیہ

فاؤنڈیشن سولر انرجی لمیٹڈ کا منصوبہ کیا ہے؟

آپ پودینہ کیوں استعمال کرتے ہیں؟

اسکی سبب سے بڑی اور واضح مثال پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور خاطرخواہ اضافہ کرنا اور یہ بھی کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

ناصر حسین شاہ نے اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں محکمہ فنانس کے افسران پر مشتمل جائزہ کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔

یہ کمیٹی وفد کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور عاشورہ کے بعد اپنی جائزہ رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں حکومت آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی، انتظامیہ، پولیس اور انتطامیہ کے متعلقہ افسران کے علاوہ چیئرمین ایس ای اے حاجی ایم اشرف کے علاوہ ایس ای اے کے دیگر عہدیداران اور نمائندے شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×