September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
White phosphorus(BOMB) سفیدفاسفورس بم

White phosphorus(BOMB) سفیدفاسفورس بم

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر سفید فاسفورس بموں کی بارش ہو رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

کراچی رپورٹ : روبینہ یاسمین

غزہ اوراسرائیل لبنان سرحدپر دیہی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے ممنوعہ سفید فاسفورس بموں کے حملے کی ہیومن رائٹس واچ نے تصدیق کردی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر سفید فاسفورس بموں کی بارش ہو رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

تاہم اسرائیلی فوجی حکام نے ہیومن رائٹس واچ کے بیان پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے

غزہ پر حملوں کے دوران فاسفورس بم

کے استعمال پرWhite phosphorus(BOMB)

لا علمی کا اظہار کیا

اس سے قبل بھی فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ

اسرائیل کی جانب سےشمالی غزہ کے علاقے الکرامہ میں

بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیے جارہے ہیں

 کی بارشWhite phosphorus(BOMB)سفیدفاسفورس بم

واضح رہے کہ بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے یوکرین جنگ میں، یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے

یوکرین کی روس پر محصور شہر باخموت میں فاسفورس بم(فاسفورس گولہ بارود)استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا

سفید فاسفورس ہتھیاروں پر پابندی نہیں ہے لیکن

شہری علاقوں میں ان کا استعمال جنگی جرم سمجھا جاتا ہے

فاسفورس بم تیزی سے پھیلنے والی آگ بناتے ہیں

جنہیں بجھانا بہت مشکل ہوتا ہے

روس پر اس سے پہلے بھی ان کو استعمال کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے

آئیے اب پہلے یہ جانتے ہیں کہ آخر

سفید فاسفورس کیا ہے اور بطور جنگی ہتھیار (بم) استعمال کے نقصانات کیا ہیں؟

 کی بارشWhite phosphorus(BOMB)سفیدفاسفورس بم

یہ فاسفیٹ چٹانوں سے بنا ایک کیمیکل ہے

ٹھوس شکل میں ہوتا ہے

اس میں ایک مومی ساخت اور لہسن جیسی بدبو ہوتی ہے

یہ سفید یا پیلے رنگ کا ہو سکتا ہے، یا صاف (بے رنگ)

اور کافی غیر مستحکم بھی ہو سکتا ہے

سفید فاسفورس انسانوں کے لیے انتہائی زہریلا ہے

کچھ شکلوں میں، یہ آکسیجن کے ردعمل میں کمرے کے درجہ حرارت سے صرف 10-15 ڈگری پر آگ پکڑتا ہے

مینوفیکچررز، سفید فاسفورس کا استعمال کمپیوٹر چپس، دھاتی مرکبات، کھاد، اندھیرے میں چمکنے والی پینٹ، چوہے کا زہر اور آتش بازی جیسی مصنوعات بنانے کے لیے کرتے ہیں

بعض صنعت کار اور حکومتیں سفید فاسفورس کو فوجی گولہ بارود بشمول ’بم‘ بنانے کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں

یہ بھی پڑھیں

چینی نوجوان ملازمت کیوں چھوڑ رہے ہیں

چاند پر گھر بنانے کا عملی منصوبہ

ایک پر اسرار بیماریNipah Virus

وائٹ فاسفورس بم کام کیسے کرتے ہیں؟

سفید فاسفورس بم کا شمار آگ لگانے والے ہتھیاروں میں کیا جاتا ہے

اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی تباہ کن دھماکہ خیز طاقت کے ساتھ ساتھ آگ بھی پھیلا سکتے ہیں

اس صورت میں آگ جلتے ہوئے فاسفورس سے بنتی ہے

پر جلتی ہےF جو تقریباً 1500

سفید فاسفورس بم، آگ کو کئی سو مربع گز تک کے علاقے میں پھیلا سکتے ہیں

فاسفورس اس وقت تک جلتا رہتا ہے جب تک یہ سب ختم نہ ہو جائے

اس کے لیے صرف آکسیجن کی موجودگی کی ضرورت ہے جو ہوا میں پہلے سے ہیہ موجود ہے

چنانچہ جب اس کا استعمال ہوتا ہے تو زمین پر آگ بھڑک اٹھتی ہے اور سفید بادل رات کے آسمان کو روشن کرتے ہیں

سفید فاسفورس بم سے متاثرہ زخمیوں کا علاج ممکن ہے؟

سفید فاسفورس بم ایسے زخموں کا سبب بن سکتے ہیں جن کا علاج روایتی بموں سے ہونے والے زخموں سے زیادہ سنگین اور مشکل ہوتا ہے

طبی پیشہ ور افراد کو اس قسم کی چوٹوں سے نمٹنے اور علاج کے دوران فاسفورس جلنے سے خود کو بچانے کے لیے خصوصی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے

سفید فاسفورس بم انسانوں کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟

سفید فاسفورس بم، دھماکہ خیز طاقت کے دوسرے

ہتھیاروں کے مقابلے میں انسانی صحت پر برا اثر ڈال سکتے ہیں

سفید فاسفورس، انسانی جلد پر بہت تکلیف دہ جلنے

کا سبب بنتا ہے جو کہ

سیکنڈ ڈگری (جلد کی جزوی موٹائی) سے تیسری ڈگری (جلد کی مکمل موٹائی) ہو سکتا ہے

جلنے پر عام طور پر زرد رنگ اور لہسن جیسی بدبو آتی ہے

مشاہدے میں دیکھاگیا ہے کہ چوٹ سے دھواں اٹھتا رہتا ہے کیونکہ سفید فاسفورس جلتا رہتا ہے

اس کے علاوہ، کیونکہ سفید فاسفورس چربی میں آسانی سے گھل جاتا ہے

یہ جلد اور جسم میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے

جہاں یہ دیگر سنگین علامات کا سبب بنتا ہے

درحقیقت، آپ کے جسم کے 10 فیصد سے بھی کم حصہ

سفید فاسفورس سے جلنا( گردوں، جگر اور دل)کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے

موت کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×