اسکاٹ لینڈ کے ایک گاؤں میں راتوں کو پھر کر دہشت زدہ کرنے والا جوکر پولیس کو چیلنج کر رہاہے کہ اسے پکڑ کر دکھاؤ
ویب ڈیسک
عام طور پر سماج میں جوکر کو ہنسنے ہنسانے، تفریح فراہم کرنے والے کردار کے طور پر دیکھا جاتا ہے
مگر اسکاٹ لینڈ کے اس جوکر کی کہانی یکسر مختلف ہے یہ شخص اسکاٹ لینڈ کے ایک گاؤں کی
سڑکوں پر رات کو جوکر بن کر پھرتا ہے جوکرکے بھیس میں ملبوس شخص نے
پورے گاؤں کو خوفزدہ کر رکھا ہے اور اب اس کی جانب سے پولیس کو بھی چیلنج کر دیا گیا ہے
میں پینی وائز نامی جوکر کے کردار کو itاس شخص نے مصنف اسٹیفن کنگ کے ہارر ناول
حقیقی روپ دے دیا ہے
نامی گاؤں میں یہ جوکر 2021 سے گاؤں میں راتوں کو پھررہا ہے اور گلیوں میں موجودSkelmorlie
فرنیچر پر سرخ غبارے باندھ کر چھوڑ جاتا ہے
جوکرکا فیس بک پیج بھی ہے جس پر اس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور
مقامی پولیس کو خود کو ڈھونڈنے کا چیلنج دیا ہے
پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جوکر کی آواز کو ڈیجیٹل طریقے سے بدلا گیا ہے
تاکہ وہ خوفزدہ کر دینے والی بن جائے
جوکر کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اس کا کہنا ہے کہ ’پولیس کو میرے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے
مگر کیا آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اس کی ذرہ برابر بھی پرواہ ہوگی‘؟
انہیں پہلے مجھے پکڑنا ہوگا اور ہاں یہ میرا ان کو چیلنج ہے‘۔

پولیس کو اس جوکر کی ویڈیو کا علم ہے مگر ان کی جانب سے
اسے پکڑنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا
اس شخص کی جوکر کے روپ میں متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں
‘‘اس شخص نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ جوکر اس خاموش قصبے میں کھیلنا چاہتا ہے
‘‘اس کے پاس آؤ اور لوگوں کے اندر خوف پھیلاؤ’’

: یہ بھی پڑھیں
White phosphorus(BOMB) سفیدفاسفورس بم
Egyptian Blue مصری نیلا
جزوی سورج گرہن کا تماشا Ring of Fire
فرانس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
واضح رہے کہ اسٹیفن کنگ کے اس ناول پر ہالی وڈ نے 2 فلمیں بھی بنائی گئی ہیں جو کافی مشہور ہوئیں تھیں
فلم اپنے عہد کے ممتاز فکشن نگار اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے جسے ماضی میں بھی کئی بار فلمایا جاچکا ہے، مگر اس کا سحر آج تک کم نہیں ہوا۔
