راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد391 ہو گئی ہے جبکہ زیرِ علاج 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔
محکمۂ صحت نے بتایا کہ ڈھوک منشی، چکلالہ، خیابانِ سرسید، راولپنڈی کینٹ کے علاقے ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے مطابق ڈھوک سیداں، گرجا روڈ، پوٹھوہار اور راول ٹاؤن کے علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔
محکمۂ صحت نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 375 مقامات سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ ڈینگی لاروا کی مزید افزائش کو روکنے کے اقدامات کئے جاریے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے۔
