تحقیقی رپورٹس اور حکمیوں سے معلوم ہوا ہے کہ بعض
حالتوں میں کچھ خاص لوگوں کے لیے پودینے کا استعمال
زہر ہوتا ہے
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
پودینہ ایک مفید اور خوشبودار جڑی بوٹی ہے جو ہاضمے میں مدد دیتی ہے، منہ کی بدبو ختم کرتی ہے، اور دنیا بھر میں پکنے والے متعدد کھانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ حتی کہ اس کا قہوہ بچوں بڑوں میں بالخصوص گرمیوں کے موسم میں یکساں مقبول ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ کودنیا کے مختلف ممالک میں درج ذیل ناموں سے پکارا جاتا ہے۔
اردومیں پودینہ، عربی میں نعناع، فارسی میں نعنا، ہندی میں پودینہ، انگریزی میں مِنٹ، سندھی میں پُدنو، پنجابی کہتے ہیں ۔ Menthe جبکہ فرانسیسی میں Nane ترکی میں 薄荷 (Bòhé) میں پُدیِنا، چینی میں
یاد رہے کہ کچھ لوگوں کے لیے پودینہ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر اسے زیادہ مقدار میں یا مخصوص حالات میں استعمال کیا جائے۔
🌿 پودینے کے ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس
(Acidity) معدے کی تیزابیت
زیادہ مقدار میں پودینہ کھانے سے معدے میں تیزاب پیدا پوسکتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جو پہلے ہی گیسٹرک یا تیزابیت کے مسائل کا شکار ہوں۔
(Allergic Reactions) الرجی
کچھ افراد کو پودینے سے الرجی ہو سکتی ہے، جس کے باعث جلد پر خارش، سوجن یا سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
حاملہ خواتین میں مضر اثرات
زیادہ مقدار میں پودینے کا استعمال حمل کے دوران رحم کے عضلات کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے حاملہ خواتین کو محتاط رہنا چاہیے۔
دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی
مستند حکمیموں کے مطابق پودینہ دل کی دھڑکن کو سست کر سکتا ہے، خاص طور پر جنہیں پہلے سے دل کے مسائل ہوں۔
گردے کے مریضوں کے لیے خطرہ
زیادہ مقدار میں پودینہ کھانے سے گردوں پر دباؤ پڑ سکتا ہے، اس لیے گردے کے مریضوں کو اس کا محدود استعمال کرنا چاہیے۔
بچوں میں سانس کی رکاوٹ
پانچ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پودینے کا تیل دینا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس سے ان میں سانس کی نالی بند ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
🚫 کن لوگوں کو پودینہ نہیں کھانا چاہیے؟
معدے کے السر یا تیزابیت کے مریض
حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین
پانچ سال سے کم عمر بچے (خاص طور پر پودینے کا تیل)
دل اور گردے کے مریض
جنہیں پودینے سے الرجی یا حساسیت ہو
احتیاطی تدابیر✅
اگر پودینہ بطور چائے یا سالن میں تھوڑی مقدار میں استعمال ہو تو عام طور پر نقصان نہیں دیتا۔
اگر آپ کوئی مستقل دوائی استعمال کر رہے ہیں یا کسی مرض کا شکار ہیں، تو پودینہ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
🌿 کے تیل کا مکمل اور درست استعمال (Mint Oil)پودینے
کو”عرقِ پودینہ” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور مؤثر (Mint Oil یا Peppermint Oil) پودینے کے تیل
بھی ہوتا ہے۔ Essential oil
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پودینے کے استعمال کی اقسام کتنی ہیں؟
( Aromatherapy – سانس کے ذریعے جذب کرنا )دوئم خوشبو ( Topical – جلد پر لگانا ) موضعی
سودوئمم خوراک ( صرف مخصوص طبی صورتوں میں، ماہر کی ہدایت سے )
✅ پودینہ کے فوائد اور درست استعمالات
سردرد
پودینے کے چند قطرے پیشانی، کنپٹی اور گردن پر مساج کرنے سے یہ دماغ کو سکون اور فوری ریلیف دیتا ہے۔
پیٹ درد / بدہضمی
پودنیے کو نرم ہاتھوں سے پیٹ پر لگائیں یا کیپسول میں (صرف ڈاکٹر کے مشورے سے) لیں۔ علاوہ ازیں پودینہ گیس، اپھارہ، متلی میں بھی آرام دیتا ہے۔
سانس کی بیماری / ناک بند
سانس کی تکلیف میں بالخصوص ناک بند ہونے کی صورت میں بھاپ میں پودینے کے چند قطرے ڈالیں۔ اس سے چند لمحوں میں سینے اور ناک کی رکاوٹ دور ہو گی۔ علاوہ ازیں یہ دمہ، نزلہ، زکام میں مفید ہے۔
پٹھوں کا درد / تھکن
آپ اسے کیریئر آئل (جیسے ناریل یا زیتون) میں ملا کر پٹھوں میں مالش کرسکتے ہیں۔ یہ جراثیم کش اور اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے۔
بالوں کا جھڑنا / خشکی
سر کی مالش کے لیے پودینے کے لیے تیل کو ہمیشہ ناریل، جوجوبا، زیتون اور بادام میں ملا کر استعمال کرنا موزوں ہے۔ اس کے استعما ل سے آپ کے سر کی خشکی ختم اور بالوں کی نشوونما میں مدد ملے گی۔
سانس کی بدبو
یہ منہ کو ترو تازہ اور جراثیم سے پاک رکھتا ہے لہذا آپ اسے منہ صاف کرنے والے پانی ماؤتھ واش یا یا ٹوتھ پیسٹ میں شامل کرکے استعمال کریں۔
دماغی تھکن اور توجہ کی کمی
پودینہ آپ کے ارتکاز اور توانائی میں اضافہ کرتا ہے اس لیے چند قطرے رومال پر سونگھیں یا آروما ڈیفیوزر میں ڈال کر استعمال کرنا بہتر ہے۔
(Aromatherapy) پودینے کے تیل کی خوشبو کا اثر 🧪
پودینہ ہمارے ذہنی دباؤ میں کمی، افسردگی میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔ حتی کہ ہمارے نیند کے مسائل میں مددگار بھی ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینے کا استعمال رنگ گورا کرنے والی کریم میں کس طرح کیا جاتا ہے اور کیا واقعی ان کریموں کے استعمال سے جلد کی رنگت پر کوئی اثرہوتا ہے یا نہیں؟
یہ جاننے کے لیے پودینے پر لکھی جانے والی ہماری خصوصی ویب نیوز اسٹوری لازمی پڑھیں۔