عالمی موڈ پر چرچا، پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک پہنچ گئے
کراچی (رپورٹ روبینہ یاسمین) نیویارک: دنیا بھر سے ایک سو چالیس سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے مناظرے کے اہم موقع پر خطاب کریں گے۔
پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کا کڑ کریں گے، انکی امریکی تھنک ٹیکنس اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم کا اہم خطاب
نیویارک میں منعقد ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اہم خطاب کریں گے۔
شعبے میں تبادلے کی تقریبات
حکام دفتر خارجہ کے مطابق، 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا جس میں وزیر اعظم کی شرکت متو قع ہے علاوہ ازیں 20 ستمبر کو کلائمیٹ ایمیشن سمٹ میں بھی وہ شرکت کریں گے۔
جبکہ 20 ستمبر کو پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی پاکستانی نگراں وزیراعظم انوار الحق کا کڑ شرکت کریں گے۔
مالی کانفرنس
حکام دفتر خارجہ کے مطابق، انوار الحق کاکڑ 20 ستمبر کو ایک مالی کانفرنس میں بھی جی 77 اور مالی وسائل پر بات کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ کون ہے؟
انوار الحق کے سفر کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ان کے ہمراہ ہوں گے، ان کی موجودگی سے پاکستان کی نمائندگی کو مزید اہمیت حاصل ہوگی۔
یہ موقع پاکستان کے لئے اس لئے بھی اہم ہے کہ پاکستانی نگراں وزیر اعظم انوالر الحق سے توقع کی جارہی ہےکہ
اپنے خطاب میں وہ مختلف عالمی امور پر رائے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی پالیسیوں سے متعلق آگاہی دیں گے۔
یہ خبر بھی پڑ ھیں