November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
امریکہ کی ذہنی نوآبادیات بے نقاب
امریکہ کی ذہنی نوآبادیات

امریکہ کی ذہنی نوآبادیات بے نقاب

تھنک ٹینک رپورٹ نے امریکہ کی ذہنی نوآبادیات کو بے نقاب کیا، جس میں فکری جنگ کے طریقے، عالمی نقصانات اور گلوبل ساؤتھ ممالک کو خودمختار ترقی کی اپیل شامل ہے۔

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

کونمنگ (شِنہوا) شنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ نے ’’ذہن کی نوآبادیات، امریکی فکری جنگ کے طریقے، وجوہات اور عالمی خطرات‘‘ کے عنوان سے ایک اہم رپورٹ جاری کی ہے ۔

یہ رپورٹ گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم 2025 کے دوران پیش کی گئی، جس نے دنیا بھر میں امریکہ کی ذہنی نوآبادیات کو بے نقاب کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے اہم نکات

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ کی ذہنی نوآبادیات ایک ایسی ذہنی بالادستی ہے جو لوگوں کی سوچ اور نظریات پر اثر انداز ہو کر عدم مساوات کو قائم رکھتی ہے۔ یہ بالادستی درج ذیل طریقوں سے آگے بڑھائی جاتی ہے مثلاََ

عوامی رائے کو زبردستی تبدیل کرنا۔ نظریات کو خاموشی سے ذہنوں میں ڈالنا ۔

بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کے ذریعے سوچ پر اثر انداز ہونا ۔

نئی ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت، کے ذریعے خفیہ مداخلت کرنا ۔

امریکہ کی ذہنی نوآبادیات کا نظام

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ذہنی نوآبادیات ایک جامع نظام پر مبنی ہے جس میں تزویراتی نظام ، تنظیمی نظام اقدا کا نظام ، پروپیگنڈا نظام ، مواد کا نظام اور ٹیکنالوجی کا نظام شامل ہیں ۔ یہ تمام حصے امریکہ کی فکری جنگ کو آگے بڑھانے اور دنیا کو اپنے بیانیے کے تابع رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

کسنگ بگ کی بیماری: چگاس ڈیزیز کا نیا خطرہ

چین نے سمندر سے نئے سیٹلائٹس خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کر دیئے

کیا واقعی ہم آرکٹک کو دوبارہ جما سکتے ہیں؟

عالمی خطرات اور نقصانات

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جیسے جیسے نئی ٹیکنالوجی بڑھ رہی ہے، امریکہ کی ذہنی نوآبادیات مزید خفیہ اور وسیع پیمانے پر کام کرے گی ۔ اس سے دنیا کے امن، ترقی اور ثقافتی خودمختاری کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

گلوبل ساؤتھ کے لیے پیغام

رپورٹ نے تمام ممالک، خصوصاً گلوبل ساؤتھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ذہنی غلامی سے آزاد ہوں، ثقافتی خود اعتمادی کو بحال کریں اور ایک متنوع تہذیبی نقشہ ترتیب دیں ۔ مزید کہا گیا ہے کہ تہذیبوں کا تصادم ، تہذیبوں کے ملاپ سے بدلا جانا چاہیے ۔ جھوٹے بیانیے چھوڑ کر آزاد اور خودمختار ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا ۔ محاذ آرائیوں کو مکالمے اور سمجھ بوجھ سے ختم کرنا ضروری ہے ۔

فورم میں عالمی شمولیت

“گلوبل ساؤتھ کو بااختیار بنانا، عالمی تبدیلیوں کی رہنمائی کرنا” کے موضوع پر منعقدہ گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم 2025 میں 110 ممالک اور خطوں سے 500 سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔ اس میں میڈیا ادارے، تھنک ٹینکس، حکومتی ایجنسیاں اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل تھیں۔

یہ اجلاس اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا کے ممالک اب امریکہ کی ذہنی نوآبادیات کے خلاف آواز بلند کرنے اور خودمختار بیانیے تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×