September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
بلوچستان: آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک حادثہ

بلوچستان: آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک حادثہ

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا

پر کوسٹ گارڈز کی جانب سے ایمبولینس اور گاڑیوں کو

روکنے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

رپورٹ: روبینہ یاسمین

بلوچستان: 4اور5نومبر کی درمیانی شب آر سی ڈی ہائی وے پر وندر کے قریب8کلومیٹر کراچی کی جانب جاتے ہوئے ڈیزل سے بھر ایک ٹرک روڈ پر الٹ گیا۔

کا ڈرائیور حادثے کا شکار ہوا جسے اسپتال پہنچایا گیا۔(رجسٹریشن نمبر 208-FDA)ٹرک

بس حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ٹریفک کی روانگی معطل ہونے کی بنا پر مقامی ٹریفک پولیس کی مدد سے اسے بحال کرنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم اسی دوران کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جسے راستہ فراہم کرنے کے لئے پاکستان کوسٹ گارڈز کی مددد حاصل کی گئی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوسٹ گارڈز کی جانب سے ایمبولینس روکنے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایمبولینس اور دیگر کئی گاڑیاں جو ٹریفک میں پھنس گئیں تھیں، اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈز نے ریسکیو ٹیموں کے زریعے ایمبولینس کو راستہ بنا کر دیا۔ایمبولینس ٹریفک حادثے کی وجہ سے رکاوٹ کا شکار ہوئی۔

ایمبولینس میں موجود ڈاکٹر کے ڈیوٹی افسر سے رابط کرنے پر پاکستان کوسٹ گارڈز ے بروقت مدد مہیا کرتے ہوئے ایمبولینس کو راستہ فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ایمبولینس اور ایمر جنسی سروسز پر مامور گاڑیوں کو چیکنگ کے لیے نہیں روکتی۔

بلوچستان: آر سی ڈی ہائی وے پر ٹریفک حادثہ

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزنے کہاکہ

عوامی فلاح بہبود کے کاموں کے لیے

پاکستان کوسٹ گارڈز ہمہ وقت

مصروف عمل رہتی ہے اور اپ چیک

پوسٹ پر طبی امداد کے لیے نہ صرف

ہسپتال قائم کر رکھا ہے۔

بلکہ کوسٹل ایریا میں اکثر فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کے ٹریفک حادثات میں ریسکیو کا کام بھی انجام دیتی ہے۔

: یہ بھی پڑھیں

‘تیسری جنس کا غیر سیاسی ’ہیجڑا فیسٹیول

مال بے کمال نے ملک کو کیسے نچوڑا

جیوانی بلوچستان سے 20.86 ملین ڈالرز کی منشیات برآمد

گوادربلوچستان سے منشیات برآمد

گزشتہ ایک سال کے دوران آرسی ڈی اور کوسٹل ہائی ویز پر 50 کے قریب مختلف قسم کےٹریفک حادثات 500 زخمیوں کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے طبی امداد مہیا کی گئی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ، پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ بھی اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہ کر ہر قسم کی امداد مہیا کرتی رہے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×