September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا قومی دن منانا اہم کیوں ہے؟

تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا قومی دن منانا اہم کیوں ہے؟

محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا

قومی دن منانے کا مقصد تھیلیسیمیا سے متعلق شعوردینا

اورتدارک کے اقدامات کو فروغ دینا ہے

: ویب ڈیسک رپورٹ 

کراچی: پاکستان کے شہر کراچی میں محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کا مقصد عوام کو تھیلیسیمیا کے بارے میں شعور دینا اور اس کے تدارک کے اقدامات کو فروغ دینا تھا۔

ورکشاپ میں ماہر ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری، سرپرستِ اعلیٰ غلام عباس بادامی، سی ای او سید مہدی رضوی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیسا سجیل، اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ثمر فاطمہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔

ایک روزہ ورکشاپ میں ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، تھیلیسیمیا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے عوام کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا مائنر کا ٹیسٹ کرانا اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ورکشاپ میں شریک طلبہ نے بھی تھیلیسیمیا مائنر کا ٹیسٹ کرانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدام آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا قومی دن منانا اہم کیوں ہے؟

کی سہولت بھی فراہم Hb-electrophoresis فاؤنڈیشن نے اس موقع پر بیماری کی تشخیص کے لیے مفت ٹیسٹ

کی تاکہ لوگ اپنی صحت سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرسکیں

ورکشاپ کے اختتام پر محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبہ میں اپریسیشن سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے، اور ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×