September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
‘تیسری جنس کا غیر سیاسی ’ہیجڑا فیسٹیول

‘تیسری جنس کا غیر سیاسی ’ہیجڑا فیسٹیول

ہیجڑا فیسٹول کی صدر حنا پٹھانی کا کہنا ہے کہ 10نومبر

کا ’ہیجڑا فیسٹیول‘غیر سیاسی اور رنگوں سے بھر پور ہوگا

رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: کراچی پریس کلب میں پاکستان کی خواجہ سرا کمیونٹی کی جانب سے 10نومبر کو ہیجڑا فیسٹیول منانے سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں ہیجڑا فیسٹیول کی صدر حنا پٹھانی، پاکستان کی پہلی ڈاکٹر خواجہ سرا اور کو آرگنائرز سارہ گلِ، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل، پہلی خواجہ سرا ماڈل اور دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہیجڑا فیسٹیول کا مقصد پاکستان کی سب سے زیادہ امتیازی سلوک اور غیر انسانی برتاؤ کا شکار ہونے والی کمیونٹی کو خوشی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ فیسٹیول مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگا۔

ہمارا مقصد اس میلے کے ذریعے کراچی والوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ہے، آرگنائزر ہیجڑا فیسٹیول۔

تیسری جنس کا غیر سیاسی ہیجڑا فیسٹیول

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار اپنی نوعیت کا انوکھا ہیجڑافیسٹیول10نومبر بروز جمعہ, دوپہر 2بجکر30 منٹ پرپریس کلب چوک (فوارہ چوک) پر ریلی نکالی جائیگی، بعد ازاں فیسٹیول آرٹس کونسل میں منعقد کیا جائیگا۔

تیسری جنس کا غیر سیاسی ہیجڑا فیسٹیول

تیسری جنس اور ہیجڑا فیسٹیول کی صدر

حنا پٹھانی نے آر وائی میڈیا ٹاکس کی

نمائندہ خصوصی روبینہ یاسمین سے

بات چیت کے دوران کہا کہ

پاکستان میں تیسری جنس کے لئے ایسا

کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے

جہاں ہم خواجہ سراؤں کو مرکزی دھارے

میں ہنستے مسکراتے

پہلی اور دوسری جنس سے ملنے

کا موقع میسر آئے۔

تاہم 10نومبر کا ’’ہیجڑا فیسٹیول‘‘ کراچی والوں کے لئے ایک یادگار میلہ ثابت ہوگا۔ خواجہ سرا کمیونٹی کراچی کے بعد اسے پورے ملک میں منانے کا پروگرام بھی تر تیب دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہیجڑا فیسٹیول ہر سال اسی جوش و جذبے سے منائیں گے۔

حنا پٹھانی نے کہا کہ ہم معاشرے کا ایک بدنام طبقہ ہی سہی مگر یاد رکھیں کہ ہم ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔

انہوں نےاپنی جنس کے پکارے جانے والے ناموں اور اقسام کی وضاحت بھی کی۔

سارہ گل پاکستان کی پہلی ڈاکٹر خواجہ سرا ہیں۔ وہ آج کل کراچی جناح اسپتال میں خواجہ سرا کمیونٹی کی صحت اور علاج و معالجے کے حوالے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

کی نمائندہ خصوصی روبینہ یاسمین سے گفتگو کے دوران سارہ گلِ نے بتایا کہ RY Media Talks

ان کے مریضوں میں ریپ کیسسز والے خواجہ سرا کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ہیجڑا فیسٹول کی کو آر گنائزر سارہ گل نے ’ہیجڑا فیسٹیول‘ کے حوالے سے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمیں معاشرہ کنر، چھکا، پونے نو، ہیجڑا اور ناجانے کیا کچھ غلط ناموں سے پکارتا ہے، ہم نے اسی گالی کو فیسٹیول میں بدل دیا ہے۔

ہماری کمیونٹی کو اُمید ہے کہ یہ فیسٹیول خواجہ سرا کمیونٹی کے متعلق فرسودہ سوچ کو شکست دینے کاخوش آئند آغاز ہے۔

خواجہ سرا کمیونیٹی نے ’ہیجڑا فیسٹیول‘ میں اساتذہ، طلبہ، محنت کشوں، کسانوں، بہنوں، بھائیوں، بزرگوں سمیت اہلیان کراچی کو شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں غیر سرکاری تنظیم کے مطابق خواجہ سرا کی کل تعدا تقریباََ2لاکھ ہے جبکہ ان میں سے 1لاکھ کے لگ بھگ بطور خواجہ سرا رجسٹرڈ ہوپائے ہیں۔

پاکستانی خواجہ سرا کمیونٹی کو مسائل کے حل اور بحالی کے نام پر ملکی سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری جبکہ بین الاقوامی اداروں کی طر ف سے بھرپور سپورٹ اور مالی معاونت بھی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس کمیونٹی میں مستقل دھڑے بندیوں اور تقسیم کا عمل جاری ہے۔

ہر چندکہ ’ہیجڑا فیسٹول‘ کے آرگنائزر کو ان کے اپنے گروبندیا رانا کا سپورٹ نہیں ہے تاہم انہیں سول سوسائٹی کا بھر پور تعاون حاصل ہے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت شہر کراچی کی اہم شخصیات کی آمد بھی اس فیسٹیول میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×