September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کانسٹنٹا پاکستان آرہا ہے

جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کانسٹنٹا پاکستان آرہا ہے

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس پی این ایس حنین کو رومانیہ

میں پاکستان نیوی کے لئے تیار کیا گیا، حنین نے بحری جہاز

لاسٹنل کیساتھ دوطرفہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

اسلام آباد: پاک بحریہ کا نیا کمیشن ہونے والا جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کانسٹنٹا، رومانیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ اس سے قبل رومانیہ کی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل کورنیل کوجوکارو نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات بھی کی۔

روانگی کے بعد پی این ایس حنین نے (LASTUNUL) کے ساتھ سمندر (Cornel Cojocaru)کانسٹنٹا سے

رومانیہ کی بحریہ کے جنگی جہاز لاسٹنل میں دوطرفہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

: یہ بھی پڑھیں

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ

پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں پاکستان نیوی کے لیے بننے والے 4 آف شور پٹرول ویسلز میں سے تیسرا جنگی بحری جہاز ہے۔ یہ بحری جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے۔

پی این ایس حنین کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحری سرحدوں(او پی وی ایس) کی حفاظت اور بحیرہ عرب سمیت دیگر سمندروں میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×