November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
حامد اصغر خان کون ہیں؟

حامد اصغر خان کون ہیں؟

حامد اصغر خان نے حال ہی میں بحر اوقیانوس اور بحیرہ روم

سے متصل شمالی افریقی ملک میں پاکستان کے سفیر کی

حیثیت سے 4 سال سے زائد کا عرصہ مکمل کیا ہے

ویب ڈیسک رپورٹ

کراچی: مراکش سے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیرایڈیشنل سیکرٹری حامد اصغر خان کو مراکش کے سفیر محمد کرمون نے مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم کی جانب سے بطور پاکستانی سفیر کے طور پر ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں مراکش کے باوقار ایوارڈ ”وصام علاوی” سے نوازا گیا ہے۔

حامد اصغر خان نے حال ہی میں بحراوقیانوس اور بحیرہ روم سے متصل شمالی افریقی ملک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے 4 سال سے زیادہ کا عرصہ مکمل کیا ہے اور وطن واپسی کے بعد اب حامد اصغر خان نے دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افریقہ) کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مراکشی سفیر کی رہائش گاہ پرمنعقد ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں حامد اصغر خان کے اہل خانہ کے علاوہ دفتر خارجہ کے دوستوں اور ساتھیوں، سفارتکاروں، ارکان پارلیمنٹ، مراکشی زعماء اور میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مراکشی سفیر کرمونے نے ایوارڈ دینے سے قبل ایک مختصر اقتباس بھی پڑھ کر سنایا اور مراکش پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں حامد اصغر خان کے کردار کا اعتراف کیا۔

مراکشی سفیر نے کہا کہ یہ ایوارڈ آپ کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے اور یہ آپ کو رباط میں پاکستانی مشن میں گذارے گئے خوشگوار دنوں کی یاد دلائے گا۔

اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے حامد اصغر خان نے کہا کہ مراکش میں خدمات انجام دینا ان کے لیے مسرت اور اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مراکش کی حکومت اورعوام بہت فیاض، مہربان اور مہمان نواز ہیں اور میں اس شاندار ملک میں گذارے گئے دنوں کی یادوں کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

مراکش اور پاکستان کے درمیان232ملین ڈالرز کی تجارت پر غور

پاکستان میں اسکاٹ اربوم کے نئے فرائض کون سے ہیں؟

پہلا بین الاقوامی کھجور فیسٹیول معاہدہ

ایوارڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعی مراکش میں ان کے سفارتی دور کا ایک مناسب اختتام ہے اگرچہ انہوں نے بطور سفارتکار 22 سال دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دی ہیں تاہم مراکش وہ ملک ہے جہاں میں نے اپنا سب سے شاندار سفارتی دورہ گذارا۔

اس موقع پر مہمانان میں سینیٹر ستارہ ایاز، سینیٹر مشاہد حسین سید، چیئرمین اور چیف ایڈیٹر پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک، پی پی پی کے ایم این اے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، مراکش کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر اشتیاق بیگ، ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سہیل محموداور دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×