September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
حساس معلومات تک رسائی کا نیا ذریعہ

حساس معلومات تک رسائی کا نیا ذریعہ

حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نئی سوشل انجینئرنگ تکنیک کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے

مانیڑنگ ڈیسک

اسلام آباد: واٹس ایپ، ٹیلیگرام یا کسی بھی موبائل فون ایپ سے آفیشل ڈاکیومنٹس شیئر نہ کرنے کی ہدایت کے سلسلے میں آج وفاقی حکومت نے تمام صوبوں، وزارتوں اور ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اس ضمن میں وضاحت کے ساتھ بتایا گیا کہ سائبرسکیورٹی، محفوظ ای میل کےطریقوں پرعمل نہ کرنا سائبراٹیک کی بنیادی وجہ ہے۔ جعلی ای میلز کو حقیقی رنگ دینے کیلئے سرکاری عہدیداران کا نام اور عہدہ درج کیا جاتا ہے

ایڈوائزری کا کہنا ہے کہ اندرون اوربیرون ملک مقیم سرکاری افسران کی ای میلز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے

حساس معلومات تک رسائی کا نیا ذریعہ

ایڈوائزری میں ہدایت بھی کی گئی ہے

کہ حساس معلومات کو غیرمحفوظ

انٹرنیٹ کے استعمال کے ذریعے شیئر

کرنے سے گریز کیا جائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران، موبائل فون پرآفیشل ای میل استعمال نہ کریں، بہتر ہے کہ ذاتی اورسرکاری استعمال کیلئے الگ الگ ای میل آئی ڈیز کا استعمال کیا جائے۔

کلاوڈ اسٹوریج پرذاتی اور آفیشل ڈیٹا اور ون ٹائم پاس ورڈ کسی سے بھی شیئر نہ کیا جائے۔

ایڈوائزری میں تجویز دی گئی ہے کہ ای میل کومحفوظ بنانے کیلئے دہرا تصدیقی نظام اپنایا جائے اور مشکوک انٹرنیٹ مہم میں ذاتی تفصیلات کی فراہمی سے گریز کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×