ایف آئی اے کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر382مقدمات درج کرکے ان میں557ملزمان کو گرفتار کیا گیا
کراچی : رواں برس ڈالرز مافیا، گرفتار ملزمان اور پکڑی جانے والی کرنسی سے متعلق تفصیلی رپورٹ ڈی جی کوپیش کردی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق، رواں برس کے 10ماہ کے دوران ملک بھر میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیوں میں
مجموعی طور پر382مقدمات درج کرکے ان میں 557ملزمان کو گرفتار کیا گیا
: یہ بھی پڑ ھیں
مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 3ارب 35کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی
جبکہ ملک بھر میں غیر قانونی کاروبار کے لئے دفاتر چلانے پر 35پلازوں،مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کیا گیاہے۔