جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی فتح کی تقریب، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے دوران راحت فتح علی خان کی پرفارمنس پر ہزاروں شائقین جھوم جھوم گئے
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: صوبہ سندھ کے شہرسکھر میں جشنِ آزادیِ پاکستان اور معرکۂ حق کی فتح پر شاندار تقریب ہوئی، جہاں پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن سے شرکاء کو محظوظ کیا ۔ ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کر کے افواجِ پاک کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اس دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔







وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے شاہ تقریب کے دوران خطاب میں کہا کہ ” سکھر کا جذبہ ، پاکستان بھر میں بے مثال ہے” ۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادیِ پاکستان اور معرکۂ حق کی فتح کی تقریبات پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر پورے سندھ میں جاری ہیں ۔
تقریب کی ویڈیو دیکھیں


