September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سال 2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن
آخری چاند گرہن

سال 2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن

پاکستان میں 2023 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتہ 28 اور 29 اکتوبر کی

درمیانی شب ہوگا، چاندگرہن پاکستان میں بھی دیکھا جاسکےگا ۔ 

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 28 اکتوبر 2023ء کا دوسرا اور آخری چاند کو لگنے والا گرہن ہوگا ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق، 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا ۔

اکتوبر29 کو، رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر چاند کا 96 فیصد حصہ کرہ ارض کے سایہ نما دائرے میں داخل ہوجائے گا ۔ یہ صورتحال اس وقت پیش آئے گی جب چاند گرہن کے نقطہ عروج پر پہنچنے گا ۔

چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29 اکتوبر کو رات 3 بج کر 39 منٹ پر ہوگا۔اکتوبر29 کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہوجائیگا ۔

چاند گرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک سمیت پاکستان میں بھی دیکھا جاسکےگا ۔

: یہ بھی پڑھیں

جزوی سورج گرہن کا تماشا Ring of Fire

چاند پر گھر بنانے کا عملی منصوبہ

 واضح رہے کہ اس سے قبل 14 اکتوبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن بھی ہوا تھا جسے جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں، جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہند کے علاقوں میں دیکھا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×