سندھ جیل اصلاحات کے تحت قیدیوں کے انسانی حقوق، تعلیم، ہنر سکھانے
اور فری لیگل ایڈ کی فراہمی سے ماڈل جیل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
سندھ جیل اصلاحات اور قیدیوں کے انسانی حقوق – خصوصی دورہ
وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق، راجویر سنگھ سوڈھا نے ڈائریکٹر آغا فخر حسین اور محکمے کے دیگر ارکان کے ساتھ آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی کے دفتر اور کراچی سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔
یہ دورہ سندھ جیل اصلاحات اور قیدیوں کے انسانی حقوق کے منصوبے کا حصہ تھا۔ اس موقع پر جیل کی موجودہ صورتحال اور اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
سندھ جیل اصلاحات کا مقصد اور پس منظر
اس دورے کا مقصد قیدیوں کے انسانی حقوق کا تحفظ اور سندھ جیل اصلاحات کو تیز کرنا تھا ۔ قیدیوں کو کمپیوٹر سائنس اور زبانوں (بشمول چینی) کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ قیدیوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
سندھ جیل اصلاحات پرآئی جی جیل خانہ جات کی بریفنگ
سپرنٹنڈنٹ عبد الکریم نے وفد کو قیدیوں کی تعلیم اور تربیت سے متعلق پروگراموں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے قیدیوں کو بااختیار بنانے کے لیے جاری سرگرمیوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سہولیات کو انسانی حقوق کے معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ قیدیوں کے انسانی حقوق محفوظ رہیں۔تاکہ قیدیوں کے انسانی حقوق محفوظ رہیں۔

کراچی سنٹرل جیل میں بحالی اور ہنر سکھانے کے پروگرام
سپرنٹنڈنٹ عبد الکریم نے بتایا کہ کراچی سنٹرل جیل میں سندھ جیل اصلاحات کے تحت قیدیوں کو تعلیم اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے وفد کو قیدیوں کی تعلیم اور تربیت سے متعلق پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے قیدیوں کو بااختیار بنانے کے لیے جاری سرگرمیوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔
کمپیوٹر سائنس اور غیر ملکی زبانیں
قیدیوں کو کمپیوٹر سائنس اور زبانوں (بشمول چینی) کی تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔ یہ بحالی پروگرام قیدیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا حصہ ہے۔
یہ اس بات کی علامت ہے کہ قیدیوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
دستکاری اور فنی تربیت
جیل میں دستکاری، مجسمہ سازی اور دیگر فنی کورسز بھی جاری ہیں۔ جو کراچی سنٹرل جیل اصلاحات کی کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔ نتیجتاً قیدی رہائی کے بعد ہنر مند بن کر روزگار کما سکیں گے۔
قیدیوں کا میوزیکل بینڈ
قیدیوں نے اپنے میوزیکل بینڈ کے ذریعے شاندار پرفارمنس دی۔ اس دوران شرکاء نے ان کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ یہ سرگرمی بھی قیدیوں کے انسانی حقوق اور بحالی کے پروگراموں کا حصہ ہے۔


قیدیوں کے انسانی حقوق اور سہولیات
وفد نے کھانے کی سہولیات کا معائنہ کیا، کھانے کا ذائقہ چکھا اور معیار سے اطمینان ظاہر کیا۔ مزید برآں صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کے اقدامات کو بھی سراہا گیا ۔
علاوہ ازیں صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کے اقدامات کو سندھ جیل اصلاحات کا حصہ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
کسنگ بگ کی بیماری: چگاس ڈیزیز کا نیا خطرہ
سندھ حکومت کا قابل تجدید توانائی کی طرف انقلابی سفر
زیر سماعت قیدیوں کے لیے قانونی معاونت
راجویر سنگھ سوڈھا نے سندھ جیل اصلاحات سے متعلق اعلان کیا کہ محکمہ انسانی حقوق اپنے بجٹ کا حصہ ان زیرِ سماعت قیدیوں کے لیے مختص کرے گا جو معمولی مقدمات میں صرف وکیل نہ ہونے کی وجہ سے قید میں ہیں ۔ اس اقدام سے قیدیوں کے انسانی حقوق، فوری انصاف اور منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔

ماڈل جیل کراچی کا منصوبہ
انہوں نے کہا کہ کراچی سنٹرل جیل کو ماڈل جیل بنایا جائے گا جہاں تعلیم اور ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس طرح قیدی رہائی کے بعد معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکیں گے ۔
محکمہ انسانی حقوق سندھ کی آئندہ کی ترجیحات
وفد نے آخر میں جیل حکام کو تعریفی شیلڈز پیش کیں۔ مزید یہ کہ محکمہ انسانی حقوق نے سندھ جیل اصلاحات کے لیے اپنی مستقبل سے متعلق ترجیحات بھی واضح کیں تاکہ عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے ۔ کیونکہ ہ ترجیحات براہِ راست قیدیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ سے جڑی ہیں ۔


