گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کور کمانڈر کراچی
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ یا د گارِ شہداء پر حاضری دی۔
کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں 6ستمبر یوم دفاع کے دن کے آغاز میں کور کمانڈر کراچی نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔
کور کمانڈر نے مزار قائد پر سلامی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔ بعد ازاں کور کمانڈر نے ملیر چھاؤنی میں یادگارِ شہداء پر منعقد خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ یا د گارِ شہداء پر حاضری دی۔
تقریب میں موجود وزراء، ڈی جی رینجرز، آ ئی جی سندھ اور دیگر شرکاء نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
شہداء کے لواحقین اورغازیوں نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء نے شہداء پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے شہداء کی قربانیوں کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء وطن کی قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں۔
کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ کے استقامت اور صبر کو قوم کے لئے ضرب المثل قرار دیا اور کہا کہ دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
گورنر سندھ نے کور کمانڈر کراچی کے ساتھ شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا ۔ شہداء کے اہل خانہ نے اس موقع پر وطن سے اپنے جزباتی لگائو اور غیر متزلزل یقین کا اظہار کیا۔
بعد ازاں کور کمانڈر کراچی شہدا کے لواحقین کے گھر جا کر ملاقات کی۔ کور کمانڈر کراچی نے بریگیڈئر حسین شہید اور حوالدار اعظم شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔
شہداء کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے انکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
کور کمانڈر نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جنکی بدولت آج ہم ایک خودمختاراورغیورریاست ہیں۔
شہداء کے لواحقین نے کور کمانڈر کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اوراس بات کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے ملک کیلئے مزید قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔
کور کمانڈر نے شہداء کے بلند درجات کیئے لواحقین کے ہمراہ فاتح خوانی بھی کی۔