September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
شہر کراچی میں واٹر ٹینکس کا قیام کیوں ضروری ہے؟

شہر کراچی میں واٹر ٹینکس کا قیام کیوں ضروری ہے؟

بارش کے پانی کو نکاسی آب کے نظام سے گزارنے، مرکزی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے

روکنے اور سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے لیے چند اہم مقامات پر واٹر ٹینکس

تعمیر کیے جارہے ہیں، میئر کراچی مرتضی وہاب

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان کے شب سے بڑے شہر کراچی کے میئر، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جون 2025 کے مہینے میں محکمہ انجینئرنگ کے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر کراچی میں برساتی پانی کو محفوظ بنانے کے اور شہر کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے پائیدار انتظام کا کام شروع کیا جائے گا ۔

تاہم بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بریفنگ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ایک مہینے کے مختصرعر صے میں شہر کے مختلف اہم مقامات پر واٹر ٹینکس قائم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 شہر کراچی میں واٹر ٹینکس کا قیام کیوں ضروری ہے؟

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی منطوری سے شہر کراچی کے لیے

جاری منصوبے کے تحت بارش کے پانی کو درست طریقے سے نکاسی آب

کے نظام سے گزارنے، مرکزی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے روکنے اور

شہری سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں چند

اہم مقامات پر واٹر ٹینکس تعمیر کیے جارہے ہیں ۔

جن مقامات پر واٹر ٹینکس بنائے جارہی ہیئں ان میں کے ایم سی ہیڈ آفس ، پولو گراؤنڈ ، سندھ سیکریٹریٹ سے ملحقہ علاقہ اور برنس گارڈن شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے یہ علاقے اپنی تاریخی اور جغرافیائی لحاط سے منفرد اور اہم سمجھتے جاتے ہیں ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان دانیال سیال کے مطابق، ان مقامات پر تعمیراتی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے اور جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

معرکہ حق کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

سندھ کے 64 سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی میں واٹر ٹیکنس کے قیام کے منصوبے کا بنیادی مقصد بارش کے پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلی اور مون سون کے موسم میں پانی سڑکوں پر جمع ہو کر انفراسٹرکچر کو نقصان نہ پہنچا سکے ۔

ترجمان دانیال سیال نے کہا کہ کے منصوبے کو وسعت دینے کے لیے ایم سی شہر کراچی میں مزید مقامات کی نشاندہی کا کام بھی کررہی ہے ۔ بارش کے پانی کو درست طریقے سے وابل استعمال بنانے کے کئی پائیدار طریقے ہیں جیسا کہ: باغبانی، بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنا اور دیگر استعمالات ۔

یہ طریقے ماحول کے تحفظ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کراچی کو موسمی بارشوں سے نمٹنے کے قابل بھی بناتے ہیں۔ یہ منصوبہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی انتظامیہ کے اس وسیع تر وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد شہری انفرااسٹرکچر کو جدید بنانا ، ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا اور کراچی کے باسیوں کو بہتر معیارِ زندگی میں آسانیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بارشوں سے ہونے والی اذیت اور مشکلات سے بچانا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×