September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
صوبہ سندھ میں آواز2 پروگرام کا مقصد کیا ہے؟

صوبہ سندھ میں آواز2 پروگرام کا مقصد کیا ہے؟

آواز2 کے تحت سندھ میں 7.4 یورو کی انٹروینشن کی جا رہی ہے ، اس کا مقصد بچوں کی جبری شادیوں، صنفی تشدد، اور بچوں کے تحفظ پر توجہ دینا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین / ماریہ اسمعیل

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ کا یونیسیف کی جانب سے سندھ میں آواز 2 پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے عورتوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے 22 سے زائد قوانین موجود ہیں۔

آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے برتھ رجسٹریشن کی تمام فیس ختم کی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ 20 لاکھ روپے کی رقم سندھ کے سیلاب متاثرین کے گھر بنا نے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے تعمیرکئے جانے والے گھروں کے حقوق، عورتوں کو دیئے جا رہے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ نے مزید کہا کہ بہت جلد ڈومیسٹک ورکر کے حقوق کا قانون بنایا جائے گا۔

چائلڈ میرج قانون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رائج قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 75 ایکڑ پر مشتمل انکلوسیو سٹی بنائی جائی گی۔ انکلوسیو سٹی میں خصوصی افراد کو مثالی ماحول فراہم کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف شاہ نے کہا کہ آواز 2 پروگرام کا مقصد بچوں کی جبری شادیوں، صنفی تشدد، اور بچوں کے تحفظ پر توجہ دینا ہے۔ آواز 2 پروگرام کے تحت سندھ میں 7.4 یورو کی انٹروینشن کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی اور ڈیجیٹل پیدائش کے اندراج میں لڑکیوں اور اقلیتوں کی شمولیت پر معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

آواز2 پروگرام کی تقریب میں صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر، برطانوی ہائے کمیشن سمیت دیگرنے شرکت کی۔

یادرہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور پنجاب کے بعد اب سندھ میں آواز2 پروگرام کو رائج کیا جارہا ہے۔

آواز 2 پروگرام کی تقریب

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×