کم عمری اور جبری شادی کے قوانین پر صوبہ سندھ میں سختی سے
عمل درآمد کیا جارہا ہے، وزیر توانائی ناصر حسین شاہ
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: آرٹس کونسل کراچی میں کم عمری اور جبری شادی کے حوالے سے صوبائی سطح پر آگاہی پروگرام میں صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمری اور جبری شادی کے حوالے سے بنائے گئے قانون سازی پر سب سے زیادہ عملدرآمد ہمارے صوبہ سندھ میں کیا جارہا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں یہ قانون سختی سے نافذ العمل ہے۔
ایس پی او اور خیرپور، جیکب آباد کی سول سوسائٹی تنظیموں کے مشترکہ اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ آرٹس کونسل کراچی میں جمیل اصغر بھٹی منیجر پروجیکٹس اور گرانٹس (ایس ہی او)، منزہ علی صاحبہ کنٹری منیجر (سیو دی چلڈرن)، صائمہ آغا پارلیمانی سیکریٹری برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

تقریب میں روائتی اور ثقافتی اشیاء کے اسٹال نمائش کے لئے لگائے گئے تھے ۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے لگائے گئے اسٹالز پر رکھی گئی مصنوعات کو دیکھا اور ہنر مندوں کے کام کو سراہا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ شعور و آگاہی کی ترویج کے لیے یہ اہم موضوع کا پروگرام ہے ۔ انہوں نے سول سوسائٹی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور شعور و آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سکھر میں بھی اس نوعیت کے پروگرام شروع کئے جانے چاہیئں ۔ انہعں نے مزید کہا کہ خیرپور اور جیکب آباد کے پسماندہ علاقوں میں یہ پروگرام بہت اچھے انداز میں جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستانی اداکار کی چینی جنگی تاریخ پر مبنی فلم میں شاندار اداکاری
سندھ میں نئے تدریسی دور کا آغاز
سسید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت م عمری اور جبری شادی پر پہلے ہی قانون سازی کرچکی ہے تاہم اب وزیر اعلی بلوچستان بھی اس قانون میں ضرور معاونت کریں گے ۔ کم عمری اور جبری شادی کی قانون سازی پر سب سے زیادہ عملدرآمد سندھ میں ہوا ہے ۔ قانون سازی دیگر صوبوں میں بھی ہوئی ہے امید ہے اس پر عمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کو سمجھنے کے لئے شعور اور سمجھ بھی ضروری ہے۔ شعور و آگاہی کا نا ہونا بھی قانون پر عملدرآمد کرانے میں اہم رکاوٹ ہے۔ اس پلیٹ فارم کی خدمات سب کے سامنے ہے ایسے سیشنز کی وجہ سے پورے سندھ کے لوگوں میں شعور و آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔



صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو جب وزیر اعظم ہونگے تو اس قانون کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ چودہ اگست کے حوالے سے بہترین تقریبات کا انعقاد کریں اور اس میں بھرپور شرکت کریں۔ تقریب کے اختتام پر سید ناصرحسین شاہ کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔