September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کا بجٹ کتنا ہوگا؟

صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کا بجٹ کتنا ہوگا؟

وزیر ترقیات و منصوبہ بندی کی زیر صدارت اجلاس میں

صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کیلئے 160

ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری اسکیموں کیلئے

ترجیحاً رقم مختص کرنے کی تجویز

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: پاکستان کے صوبہ سندھ اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ کے وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اورتوانائی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کیلئے صوبے کے دس (10) محکموں کی ایک ہزار ایک سو اڑسٹھ (1168) اسکیموں کیلئے ایک سو ساٹھ (160) ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئیں۔

صوبہ سندھ کے جن محکموں کے ترقیاتی اسکیموں کیلئے بجٹ تجاویز پیش کی گئی ہیں ان میں ورکس اینڈ سروسز بشمول جیل خانہ جات، ہوم ڈپارٹمنٹ کی اسکیمیں ، زراعت سپلائی اینڈ پرائیسز، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز، کلچرل ، ٹورزم، اینٹی کیوٹیز اینڈ آرکائیوز، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، ایس اینڈ جی اے اینڈ سی، انڈسٹریز اینڈ کامرس، انویسٹمنٹس، انرجی اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکموں کی اسکیمیں شامل ہیں۔

صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کا بجٹ کتنا ہوگا؟

وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اورتوانائی ناصر شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں نئی اسکیموں کے مقابلے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے ترجیحاً رقوم مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں معلقہ محکموں کے وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ افسران کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ شریک تھے۔

وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ سندھ کے تمام محکموں کی ترقیاتی اسکیمیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات اور فارمولے کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں۔

صوبہ سندھ کے 10 محکموں کی 1168 اسکیموں کا بجٹ کتنا ہوگا؟

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ترقیاتی اسکیموں میں ہر کمیونٹی اورعلاقے کا خیال رکھا جائے اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو270میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی منظوری مل گئی

دوران اجلاس بتایا گیا کہ مختلف محکموں کی نئی اور جاری اسکیموں کیلئے بجٹ 26-2025 مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کی تٖفصیلات مطابق، محکمہ ورکس اینڈ سروسز بشمول جیلوں کی اسکیموں کیلئے چھ سو پچھتر(675) اسکیموں کیلئے اسّی (80) ارب روپے، زراعت سپلائی اور پرائیسز کی ساٹھ (60) اسکیموں کیلئے نو اعشاریہ سات (9.7) ارب روپے، لائیواسٹاک اینڈ فشریز کی اڑتیس (38) اسکیموں کیلئے چار اعشاریہ نو (4.9) ارب روپے، کلچر ٹورزم آرکائیوز اینڈ اینٹ کیوٹیز کی چوالیس (44) اسکیموں کیلئے دو اعشاریہ آٹھ (2.8) ارب روپے، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کی دو سو دس (210) اسکیموں کیلئے چھ اعشاریہ پانچ (6.5) ارب روپے، سروسز اینڈ جنرل اینڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی ستتر (77) اسکیموں کیلئے اُنتالیس (39) ارب روپے، انڈسٹریز اینڈ کامرس کی ایک اعشاریہ آٹھ (1.8) ارب روپے، انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی دو (2) اسکیموں کیلئے صفر اعشاریہ چار (0.4) ارب روپے ، انرجی ڈپارٹمنٹ کی سولہ (16) اسکیموں کیلئے بارہ اعشاریہ (12.8) ارب روپے اور پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی اٹھائیس (28) اسکیموں کیلئے بارہ اعشاریہ سات (12.7) ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×