Site icon RY MEDIA TALKS

عمرہ کے نام پر بھکاریوں کا گروہ روانگی سے قبل گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران

عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے بھکاریوں کا گروہ گرفتار ہو گیا۔

(ویب ڈیسک)

لاہور: یف آئی اے امیگریشن کی تازہ کارروائی کے دوران

عمرہ کے نام پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے بھکاریوں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر خالد انیس نے بتایا کہ ان گرفتار شدہ افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

گرفتار افراد کی تعداد میں 8 خواتین، 4 مرد، اور 4 بچے شامل ہیں، جن کا تعلق کسووال سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی تا گوادر: سمندری راستوں پر فیری سروس کا انعقاد

ڈاکٹر ڈاکٹر کرو علاج

بھارتی شہریوں کی پاکستان منتقلی

خالد انیس کے مطابق، ایف آئی اے امیگریشن کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ

ایجنٹ نورو، پکڑے جانے والے بھکاری گروہ کو سعودی عرب لے کر جاتا اور ان سے بھیک منگواتا ہے۔

ملتان ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی

کارروائی کے بعدگرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے

تاکہ ان کے پیچھے چھپی کسی بڑی تنظیم کی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آ سکیں۔

Exit mobile version