زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 24 منٹ پر 10 سکینڈ تک محسوس کیے گئے
ویب ڈیسک
فلپائن کا دارالحکومت منیلا 5.2 شدت کے ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت منیلا کے جنوب میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر زلزلے کے شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی
مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 8 بجکر 24 منٹ پر 10 سکینڈ تک محسوس کیے گئے
تاہم زلزلے کی گہرائی کا ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا
زلزلے کے بعد خوف کی وجہ سے لوگ عمارتوں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے
فلپائن کے مقامی میڈیا کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں ہیں۔